

پودینہ اور لیموں
سیزن 10
اینیمیشن
خواب و خیال اور حقیقت پسندی کے درمیان منقسم دو بہن بھائی، پودینہ اور لیموں کی بہترین ٹیم کی کہانی، جو اپنے سامنے آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کرتے ہیں۔
- اقساط
- تفصیلات
ناشتہ
منٹ 10
دو بہن بھائی یہ سیکھتے ہیں کہ دن کا اہم کھانا، ناشتہ کیا ہونا چاہیے، اور وہ ضروری غذائی اجزاء اور ان کے فوائد کے بارے میں بھی جانتے ہیں۔
امی کا پسندیدہ کھانا
منٹ 11
ماؤں کے مخصوص دن پہ دونوں بہن بھائی اپنی امی کا پسندیدہ کھانا بنانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ دونوں باورچی خانے میں گھس جاتے ہیں اور آستینیں چڑھا لیتے ہیں۔
بچوں کا قومی دن
منٹ 9
ترکیہ میں بچوں کے قومی دن 23 اپریل پر پودینہ اور لیموں جاپان سے آنے والے دوست کے استقبال کے لیے تیاری کررہے ہیں جو چھٹی منانے آرہا ہے۔
وبائی امراض
منٹ 10
ہمارے دوست نزلہ زکام اور فلو کا شکار ہیں، جو آج کل وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے، لوگوں کو اس کی وجوہات اور بچاؤ کے طریقے سمجھنے کی ضرورت ہے۔
لیموں کی سالگرہ
منٹ 10
یہ سوچ کر کہ اس کا جنم دن بھلا دیا گیا ہے، لیموں، اپنی بہن کے تیار کردہ کیک سے بے خبر ہے، البتہ وہ گھر میں چھپے تحفے کی تلاش میں ہے۔
عاشورہ
منٹ 11
یوم عاشور ،اسلامی تہذیب میں بہت اہمیت کا حامل ہے، اس دن ترکیہ میں عاشورہ کے نام سے ایک مخصوص مٹھائی بنائی جاتی ہے، جسے لوگ ہمسایوں کو بھی بھیجتے ہیں۔
نیا ہمسایہ
منٹ 11
ہمارے دوست، جو ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو جانتے ہیں، نئے آئے پڑوسیوں سے ملنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
ماہی گیری
منٹ 11
مچھلی پکڑنا لیموں کے پسندیدہ کاموں میں سے ایک ہے۔ اس بار پودینہ بھی اس کے ساتھ جائے گا۔
ٹماٹر، مرچ اور بینگن
منٹ 10
پودینہ اور لیموں باغبانی کا طریقہ سیکھتے ہیں۔ دونوں دادا کے دیے گئے بیجوں کو احتیاط سے لگاتے ہیں، لیکن ان میں سے ایک بہت مختلف پودا بن جائے گا۔
اچار
منٹ 12
پودینہ بہت زیادہ اچار کھاتی ہے، جو اسے پسند ہے، اور دونوں بہن بھائی سیکھتے ہیں کہ کوئی بھی کھانا اعتدال میں کھایا جانا چاہیے۔
معجزاتی پودے
منٹ 11
اسکول میں نئی اور ہونہار طالبہ پودینہ کی سب سے بڑی حریف بن جاتی ہے۔ پودینہ اسے ہرانے کے جو بھی طریقے اختیار کرتی ہے وہ اسے مزید پریشانی میں ڈال دیتے ہیں۔