

پرانی کہانی
سیزن 1
TRT 1
ڈرامہ
محبت اور بدلے کے درمیان پھنسے ہوئے ایک ایسے نوجوان کی کہانی جو اپنے باپ کے قاتلوں سے بدلہ لینے کے درپے ہے۔
- اقساط
- تفصیلات
انتقام کا دائرہ
1 گھنٹہ 30 منٹ
میتے نے چھوٹی عمر میں اپنے والد کو قتل ہوتے ہوئے دیکھتا اور قتل کا بدلہ لینے کا عہد کرتا۔ کم عمری میں ہی کسی نامعلوم شخص کی مدد سے میتے، مراد کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیتا ہے اور اس کی زندگی خطرات کے ایک طویل سلسلے میں غرق ہو جاتی ہے۔
پرانا دوست
1 گھنٹہ 38 منٹ
مراد کی بیٹی کی پارٹی میں میتے اور ترکان کی ملاقات کے بعد میتے ایک سنگین امتحان کا شکار ہو جاتا ہے، اور اس دوران اس کی ملاقات ایک پرانے دوست سے ہوتی ہے جس نے بچپن سے ہی بھائی ہونے کا عہد نبھایا ہے۔
زمینی راز
1 گھنٹہ 42 منٹ
مراد کو اس شخص کی تلاش ہے جو اس کی زندگی کے بارے میں سب کچھ جانتا ہے، جب کہ اس دوران وہ اپنی بہن نیلوفر کی طرف سے خاندانی زمین کا ایک ٹکرا بیچنے پر ششدر رہ جاتا ہے۔
فدا
1 گھنٹہ 41 منٹ
میتے، ایک اہم ویڈیو کے بدلے مراد سے چنگیز مانگتا ہے، جب کہ ترکان اور اسراء دونوں ایک ہی شخص کی محبت میں گرفتار ہیں، اور ایک انجان منزل کی طرف رواں دواں ہے۔
نیلوفر کی واپسی
1 گھنٹہ 38 منٹ
چنگیز سے ملنی والی معلومات نے میتے کے سامنے نئے مشکوک چہرے کھڑے کر دیئے ہیں، جب کہ مراد نے نیلوفر کے ذریعے بیرکیس کے گرد گھیرا ڈالنے کا پلان بنالیا۔
مدوجذر
1 گھنٹہ 36 منٹ
ایک انجان دشمن سے نمٹنے کے لیے مراد اور بیرکیس ایک دوسرے کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں، جب کہ ترکان میتے کے ماضی کو کھنگالنے کی کوشش کرتی ہے۔
قاتل
1 گھنٹہ 36 منٹ
میتے اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکتا، کیونکہ اس کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں۔ جب کہ ترکان اور اسرا کو ایک ایسا خطرہ درپیش ہے جس سے بچنا ناممکن لگتا ہے۔
وراثتی دشمنی
1 گھنٹہ 42 منٹ
اسرا اپنے باپ کے جرائم کی قیمت ادا کرتی ہے۔ جب کہ میتے اپنی مداخلت سے صورتحال کو بگڑنے سے بچا لیتا ہے، لیکن اس کا احساس مستقبل میں ہو گا۔
خفیہ دشمن
1 گھنٹہ 41 منٹ
میتے کو اتفاقاً اپنے والد کے قتل سے متعلق ایک سراغ ملتا ہے۔ جب کہ مراد اپنے خفیہ دشمن کے بارے میں حقیقت کے سامنے آنے کا انتظار کر رہا ہے۔
فیصلہ
1 گھنٹہ 48 منٹ
مراد، میتے کو اس کی حرکات کے نتائج سے خبردار کرتا ہے۔ جب کہ ترکان اپنے مستقبل کے بارے میں ایک اہم فیصلہ کرتی ہے۔
بہروپ
1 گھنٹہ 48 منٹ
میتے کے بارے میں چنگیز کے شکوک و شبہات مزید بڑھ جاتے ہیں اور وہ حقائق کو ثابت کرنے میں ناکامی کے بعد مراد کو دھوکہ دیتا ہے، اور یہ تصادم جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔
افشائے راز
1 گھنٹہ 57 منٹ
ترکان اور میتے ایک دوسرے سے اظہارِ محبت کرتے ہیں، جب کہ نیلوفر اسرا کے سامنے اپنے حقیقی رشتے کا راز کھول دیتی ہے۔
میرے ساتھ چل
1 گھنٹہ 48 منٹ
ترکان اور اسرا دونوں اپنا گھر چھوڑ کر چلی جاتی ہیں، جب کہ مراد، ترکان کو اپنے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کرتا ہے۔
دھمکی
1 گھنٹہ 51 منٹ
میتے اپنی ماں کے قتل کے الزام میں گرفتار نیلوفر سے ملنے جیل جاتا ہے اور اسے دھمکی دیتا ہے کہ اگر اس نے میتے کی شناخت ظاہر کی تو وہ اس کے خاندان کو نقصان پہنچائے گا۔
جھوٹی موت
1 گھنٹہ 48 منٹ
میتے، بیرکیس کی جعلی موت کے بعد کمپنی کا انتظام سنبھال لیتا ہے۔ جب کہ ترکان جان جاتی ہے کہ اس کے باپ کو کون دھمکا رہا ہے۔