اوریجنل سیریزtabii
عاکف
سیزن 1
تاریخی
فن تخلیق کی معراج ترکی کے عظیم اور مشہور شاعر،مہمت عاکف ایرسوئے کی کہانی، ایک محب وطن شاعر اور ترکی کے قومی ترانے کے تخلیق کار کے زمانے کی داستان۔
- اقساط
- تفصیلات
فوج میں انتشار کا زہر
1 گھنٹہ 18 منٹ
محمد عاکف ایرصوئی کا بیٹا ممتاز میدانِ جنگ سے بھاگتے ہوئے زخمی ہو جاتا ہے، جس پر محمد عاکف ایرصوئی کے اندر یہ معلوم کرنے کی تحریک پیدا ہوتی ہے کہ عثمانی فوج کی صفوں میں زہریلے خیالات پھیلانے کے پیچھے کون ہے۔
قومی شاعر کے خلاف ہرزہ سرائی
منٹ 53
ممتاز، فکرت بیعے کے اخبار میں اپنی کہانی شائع کرکے عاکف ایرصوئی کی شخصیت کو مسخ کرنے کی مہم شروع کر دیتا ہے، جب کہ سبیل الرشاد میگزین میں شائع ہونے والی ایک تحریر بلغاریہ کے قریب ایک گاؤں کو بچا لیتی ہے۔
حقیقت
منٹ 54
ممتاز، اخبار میں اپنی کہانی شائع کرکے عاکف ایرصوئی کی شخصیت کو مسخ کرنے کی مہم شروع کر دیتا ہے، جب کہ سبیل الرشاد میگزین میں شائع ہونے والی ایک تحریر بلغاریہ کے ایک مسلمان اکثریتی گاؤں کو بلغاری فوجیوں کے حملے سے بچا لیتی ہے۔
مشکل وقت میں ساتھ
منٹ 56
عصمت خانم اپنے گھر واپس آتی ہیں تاکہ مشکل وقت میں عاکف ایرصوئی کا ساتھ دے سکیں۔ دوسری طرف ممتاز، محمد عاکف ایرصوئی کے شعراء دوستوں سے ملتا ہے، لیکن اسے عاکف کے خلاف مزید ہرزہ سرائی کے لیے کچھ بھی نہیں ملتا، اور اسے مایوس لوٹتا پڑتا ہے۔
حق کی پہچان
منٹ 50
حلوق انگریزوں کے تعاون سے، انجمن نوجوانان کو مشکل حالت میں پھنسا دیتا ہے۔ جب کہ ممتاز میں نمایاں تبدیلی آتی ہے اور وہ عاکف ایرصوئی سے معافی مانگتا ہے، لیکن اس کے دوست انگریز جاسوس کے پھیلائے جال میں پھنس کر اس کے خلاف ہو جاتے ہیں۔
قومی داستان
منٹ 54
ممتاز حقیقت جاننے لگتا ہے لیکن فریو کے اصرار پر گھر واپس لوٹ، استنبول میں کام جاری رکھنے پر رضامند ہو جاتا ہے۔ جب کہ رجائی زادہ محمد اکرم صاحب، جو قومی دفاعی تنظیم کی قائم کردہ تحریری کمیٹی کے سربراہ ہیں، محمد عاکف سے ایک قومی داستان لکھنے کو کہتے ہیں۔
سفر حجاز و مصر: سازشوں کا مشاہدہ
منٹ 46
اپنے سفر حجاز کے بعد عاکف ایرصوئی مصر کا دورہ کرتے ہیں اور وہاں نوجوان مصنف عمر رضا سے ملتے ہیں۔ محمد عاکف مصر میں بھی سلطنت کے دیگر علاقوں کی طرح انگریزوں کی سازشوں کا قریب سے مشاہدہ کرتے ہیں۔
متحرک ابلاغ عامہ
1 گھنٹہ 0 منٹ
مصر سے واپس لوٹ کر محمد عاکف سبیل الرشاد میگزین کی اشاعت اور ترسیل کا دائرہ بڑھا دیتے ہیں۔ فریو عالمی سطح پر مسلمانوں کے بڑھتے اتحاد سے پریشان ہو جاتا اور عاکف سے مل کر رشوت کی پیشکش کرتا ہے، اس ملاقات میں محمد عاکف پر ممتاز کی حقیقت مکمل طور پر عیاں ہو جاتی ہے۔
خطرے کی علامت
1 گھنٹہ 0 منٹ
گوبین اور بریسلاو نامی جہازوں کو آبنائے باسفورس سے گزرتے دیکھ کر محمد عاکف اور اس کا خاندان آنے والی تباہی کو محسوس کر سکتے ہیں، جب کہ طلعت پاشا عاکف کو برلن بھیج دیتے ہیں جہاں عاکف کو وطن کی خاطر خاندان سے دوری سہنی پڑتی ہے۔
خصوصی منصوبہ: برلن
منٹ 51
محمد عاکف صورتحال کا مشاہدہ کرنے خصوصی منصوبے پر برلن پہنچتے ہیں اور ہر پیش رفت پر نظر رکھتے ہیں۔ وہ برصغیر سے آئے مسلمان فوجیوں کو جرمنی کے خلاف نہ لڑنے کی رغبت دیتے ہیں۔ جب کہ ممتاز کے نام ایک ایسا خط آتا ہے جو جرمنی میں قید مسلمان قیدیوں پر مظالم کا انکشاف کرتا ہے، فریو اس خط کو بنیاد بنا کر پراپیگنڈا کرتا ہے کہ جرمنی، عثمانیوں کا اتحادی، مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔
خوشخبریاں
منٹ 52
محمد عاکف ایرصوئی کو تشکیلاتِ مخصوصہ کی طرف سے حجاز بھیجا جاتا ہے۔ عمر رضا، جمیلہ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتا ہے، اور محمد عاکف بخوشی ان کی شادی کے لیے راضی ہو جاتے ہیں۔ وطن کی خاطر خصوصی مشن پہ نکلے محمد عاکف کو خبر ملتی ہے کہ عثمانی چناق قلعہ کی جنگ جیت گئے ہیں، اور ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اصل جنگ
منٹ 53
موندروس جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے باوجود محمد عاکف کا خیال ہے کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ حقیقی جنگ اب شروع ہوئی ہے۔ وہ اپنے اردگرد کے لوگوں کو احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ کچھ ہی عرصے بعد عاکف کی تنبیہ سچ ثابت ہونا شروع ہو جاتی ہے۔