جدید مشرقی داستانیں
اوریجنل سیریزtabii
جدید مشرقی داستانیں

جدید مشرقی داستانیں

سیزن 1
ڈرامہ

احسان، دو بیٹوں کا باپ،سالوں پہلے کئے ہوئے اپنے ایک وعدے کو پورا کرتا ہے۔ انادولوی رنگ میں رنگی ہوئی ایک ایسی کہانی جو دو بھائیوں کے ملن پر منتج ہوتی ہے۔

  • اقساط
  • تفصیلات
1. خاندانی مسابقت
1. خاندانی مسابقت
منٹ 49
ابراہیم اور خلیل دو بھائی ہیں جو اپنے مرحوم والد کی وصیت پر دومانیچ جاتے ہیں اور اپنے چچا نعمان اور اس کی عجیب و غریب خواہش کا سامنا کرتے ہیں۔ خلیل اپنے والد کو گاؤں کے قبرستان میں دفن کرنے ہی والا ہے کہ ابراہیم نے اسے روکا۔
2. قرض خواہ
2. قرض خواہ
منٹ 47
ابراہیم اور خلیل کو ایک بوڑھے شخص نے ایک چٹان پر گھیر لیا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اُن کا مرحوم والد اُس کا مقروض تھا۔ لیکن ان کے والد کی کہانی ہی ان دونوں کو بچاتی ہے۔
3. سانپ کا ڈنک
3. سانپ کا ڈنک
منٹ 46
خلیل کو گاؤں سے پٹرول لیتے وقت سانپ نے کاٹ لیا، گاؤں والے اس حادثے کے لیے خلیل اور ابراہیم کو ہی مورد الزام ٹھہراتے ہیں، جب کہ دونوں بھائیوں پر اس دوران اپنے والد کا ایک راز عیاں ہوتا ہے۔
4. شرطیہ مدد
4. شرطیہ مدد
منٹ 59
صدمے میں، خلیل اور ابراہیم اپنا ٹرک کھو بیٹھے ہیں۔ وہ ایک پراسرار آدمی سے ملتے ہیں جو سوال نہ کرنے کی شرط پر ان کی مدد کے لیے حامی بھرتا ہے۔
5. لوہار
5. لوہار
منٹ 53
ٹرک خراب ہونے کے بعد دونوں بھائیوں کو ٹرک سنبھالنے کے لیے ایک لوہار مل جاتا ہے اور خلیل لوہار کی بیمار ماں کی دیکھ بھال کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ ابراہیم کو اس شخص کا پتہ چلتا ہے جس نے ان کے والد کی انجمن کو بند کر دیا تھا جو آخر کار اس کی موت کا سبب بنا۔
6. ندامت
6. ندامت
منٹ 49
راز کھلنے پر دونوں بھائی الگ ہو جاتے ہیں۔ خلیل استنبول پہنچنے کی کوشش کے دوران دھوکہ دہی کا شکار ہوجاتا ہے۔ جب کہ ابراہیم پشیمان ہوکر اپنے بھائی کو تلاش کرنے کے لیے واپس آتا ہے۔
7. پرانی محبت
7. پرانی محبت
منٹ 48
عرفہ میں اُس جگہ کی تلاش کے دوران جہاں ابراہیم اور خلیل کے والد نے تدفین کی وصیت کی تھی، ابراہیم کی ملاقات اپنی پرانی محبت عیجے سے ہو جاتی ہے۔ جب کہ حالو ایوب دونوں بھائیوں کو ایسی جگہ لے جاتے ہیں، جس کی انہیں بالکل توقع نہیں تھی۔
8. وصیت
8. وصیت
منٹ 57
دونوں بھائی وصیت کو ترک کر کے اپنے والد کو کسی بھی قبرستان میں دفن کرنے ہی والے تھے کہ وہ اپنے والد کے بارے ایک ایسی سچائی جان جاتے ہیں جو انہیں متحد کرتی ہے، اور وہ اپنا فیصلہ بدل دیتے ہیں۔
tabii
© 2025 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات