اوریجنل سیریزtabii
انتظام ہمارا کام
سیزن 1
مزاحیہ
عائلی
آیتاچ ایک تیز طرار نوجوان، مختلف خدمت انجام دینے والی ایک نئی کمپنی میں کام شروع کرتا ہے، اور اس کی پھرتیلی طبیعت کمپنی اور اطراف کے محلے میں ایک نیا ہیجان برپا کرتی ہے۔
- اقساط
- تفصیلات
1. کام کا لڑکا
1 گھنٹہ 7 منٹ
مرجان خاندانی کاروبار کی کمپنی کے انتظام کے حوالے سے اپنے بہنوئی فرات کے ساتھ مسلسل مسابقت کی وجہ سے تنازعات کا شکار رہتا ہے، اور اسی دوران کمپنی میں ایک انوکھی شخصیت کے حامل ملازم آیتاچ کی تقرری عمل میں آتی ہے اور خاندانی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
2. تم کو بچاؤں گا
منٹ 58
مرجان اپنے بہنوئی کی طرف سے سازش کی بو سونگھ کر فلز کے ساتھ مل کر ایک منصوبہ بناتا ہے، جب کہ فرات خطرے کی بو سونگھ لیتا ہے اور جوابی منصوبہ تیار کرتا ہے۔
3. بہترین کی جیت ہو
منٹ 54
والد کی طرف سے کمپنی سے نکال دینے کے بعد مرجان کے دادا نے اس کو ایک موقع دینے کا فیصلہ کیا، جب کہ آیتاچ اپنی بے روزگاری کی خبر سب سے چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔
4. ملازمین کے لئے عشائیہ
منٹ 51
پری ہولڈنگ کا بڑا دن ہے اور کمپنی ٹیم ڈنر کی تیاری کر رہی ہے، جب کہ فرات نے طارق کے اصرار پر اس دن کو مرجان کے لئے خاص دن بنانے میں مدد کی۔
5. تقسیم کرو اور حکومت کرو
منٹ 49
طارق فرات کو وارننگ دیتا ہے کہ اگر وہ مرجان کی ٹیم کوختم نہیں کرتا ہے تو وہ اس کے ساتھ کام کرنا چھوڑ دے گا، لہذا فرات نے ان کی پارٹی کو خراب کرنے کا منصوبہ بنایا۔
6. ایک خاندان
منٹ 46
کمپنی کو ایک ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جاتا ہے، لیکن تقسیم اسناد کی تقریب کا انتظام انتہائی ناقص ہوتا ہے، اور آیتاچ کی بدولت یہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔
7. ہر کوئی ہر شئی سمجھتا ہے، ایک لمحے کے لئے ہی صحیح
منٹ 59
پریحان نے اپنی کمپنی شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور آیتاچ کو نوکری کی پیشکش کی، یہ دیکھ کر نوری اسے بہتر پوزیشن کی پیشکش کر تا ہے۔
8. پریحان کا ایک دن
منٹ 47
پریحان دوبارہ ایک کمپنی قائم کرنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن آیتاچ اس کی نوکری کی پیشکش کو رد کردیتا ہے، جس سے پریحان کا پارہ چڑھ جاتا ہے۔
9. بسیم کا آدھا دن
منٹ 48
بسیم کی وجہ سے آیتاچ ایک مشکل ترین دن گزارتا ہے، جب کہ پریحان کو اپنی ماں کی آخری رسومات کے دوران اس کی لاش کی غیرموجودگی کا احساس ہو جاتا ہے اور ایک تباہی مچ جاتی ہے۔