اوریجنل سیریزtabii
آخری دن
سیزن 1
ڈرامہ
ایک مشہور ماہر نفسیات، اُس کو شہرت کی بلندیوں پر لے جانے والی ایک تحقیق کے تحت چھ افراد کو یہ یقین دلاتا ہے کہ وہ سب ایک ہی دن مختلف وجوہات کی بناء پر مر جائیں گے۔
- اقساط
- تفصیلات
1. ڈاکیا
منٹ 53
ایک پولیس اہلکار حقائق کی کھوج کے لیے پُرعزم ہے، اور وہ انصاف کے حصول کے لیے اپنی زندگی کے آخری دن تک کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔
2. صادق
منٹ 58
ماضی میں ہوئی حق تلفیوں پر ندامت اور حسرت کے آنسو بہانے کے باوجود بھی صادق اپنی شادی کو بچانے اور اپنے باقی بچے ہوئے خاندان کے افراد کا دل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوتا ہے، اور وقت ہر آن ختم ہوتا جارہا ہے۔
3. سنان
منٹ 55
موت کی دھمکی کے بعد، سنان اپنے ورثاء کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور آنے والے خطرے سے خود کو محفوظ کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
4. طوفان
منٹ 53
طوفان اپنے خاندان کا سب سے بڑا بھائی ہے جو اپنے تباہ حال خاندان کی کفالت کے لیے ردّی جمع کرنے کا کام کرتا ہے، لیکن ایک چھوٹی اور سادہ سی غلطی نے طوفان کو موت کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا ہے۔
5. عائشے
منٹ 58
موت کی خبر کا سامنا کرتے ہوئے عائشے، ایک گھریلو خاتون، اپنے ناراض بھائی کے ساتھ صلح کرنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن جلد ہی صورت حال ایک خطرناک موڑ اختیار کر لیتی ہے۔
6. گیزیم
منٹ 57
سوشل میڈیا پر ایک نقصان دہ پروڈکٹ کی فروخت سے نفرت اور موت کی دھمکیوں کا سامنا کرنے کے بعد، گیزیم کو اس کی زندگی میں موجود اہم اور غیر اہم چیزوں کا اندازہ ہوجاتا ہے۔
7. نامک
منٹ 58
نامک کا آخری کام بھیس بدل کر 6 لوگوں کے پاس جانا اور انہیں یہ بتانا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر مر جائیں گے۔ لیکن جب اسے معلوم ہوجاتا ہے کہ وہ بھی 24 گھنٹوں میں مر جائے گا، تو وہ اس شخص کو ڈھونڈتا ہے جس نے اسے یہ کام دیا تھا، ماہر نفسیات ویدات۔