اوریجنل سیریزtabii
ڈیٹن
سیزن 1
تاریخی
ڈرامہ
بوسنیا میں سربیا کے ظلم و ستم اور جنگ کے موقع پر پیش آنے والا معاہدہ ڈیٹن کے دوران علی عزت بیگوچ کے تجربات کی کہانی۔
- اقساط
- تفصیلات
مذاکرات
منٹ 54
ڈیٹن مذاکرات میں علی عزت بیگووچ ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ امریکہ میں ان کی ملاقات اپنی پرانی دوست منیرہ سے ہوتی ہے، جسے وہ کئی برسوں بعد ملتے ہیں۔ منیرہ ان سے اپنے گھر والوں کا سراغ لگانے میں مدد کی استدعا کرتی ہے۔
حراستی کیمپ
منٹ 50
کہرامانووچ خاندان کے افراد کو مختلف کیمپوں میں بھیج دیا گیا ہے، جب کہ میرصدا بیٹیوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
بوسنیا: ظلم و جبر
منٹ 53
میرصدا، سرب عسکریت پسند کے ہاتھوں جنسی زیادتی کے بعد ہوش کھو دیتی ہے، ایسے میں امیرہ کی دیکھ بھال کا کام امینہ سنبھال لیتی ہے، جب کہ دوسرے کیمپ میں ایک اور حادثہ نژاد کی زندگی کا رخ بدل دیتا ہے۔
معصوم بچیوں کا قتل
منٹ 57
جب بھی سرب عسکریت پسندوں کو خبر ملتی کہ بوسنیائی فوج اور مجاہدین حراستی کیمپوں کے نزدیک پہنچ گئے ہیں، وہ فوراً کیپمپ کی جگہ بدل لیتے، سرب قوم پرست بروقت منتقلی نہ کر پانے کی صورت میں معصوم لڑکیوں کے قتل سے بھی گریز نہ کرتے۔ دوسری طرف نژاد اپنے ایک پرانے سرب محلے دار سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اسے اور اس کے بیٹے کو حراستی کیمپ سے نکلنے میں مدد کرے۔
پناہ گاہ
منٹ 59
امیرہ قتل عام کے بعد صدمے کے زیر اثر قوت گویائی کھو دیتی ہے۔ اسے اور امینہ کو مجاہدین سارائیوو میں ایک محفوظ پناہ گاہ میں لے جاتے ہیں۔ حسن اور نژاد بھی بالاآخر اقوام متحدہ کی امن افواج تک پہنچ جاتے ہیں، لیکن کیا وہ خود کو محفوظ تصور کر سکتے ہیں؟