عبدالقادر گیلانی
اوریجنل سیریزtabii
عبدالقادر گیلانی

عبدالقادر گیلانی

سیزن 2
ڈرامہ
تاریخی

صوفی بزرگ عبدالقادر گیلانی کی کہانی اور گیلان سے بغداد تک ان کے سفر کے علاوہ بغداد میں ان کے تجربات اور راہِ سلوک میں گوشہ تنہائی کے 25 سال۔

  • اقساط
  • تفصیلات
سفرِ بغداد
سفرِ بغداد
1 گھنٹہ 13 منٹ
سلجوق سلطان، اشرف کو خلیفہ تک ایک اہم پیغام پہنچانے کے لیے بغداد روانہ کرتا ہے لیکن راستے میں ڈاکو حملہ کر دیتے ہیں۔ اشرف بچنے کے لیے صحرا میں چھپ جاتا ہے۔ اس دوران اشرف کی ملاقات عبدالقادر جیلانی سے ہوتی ہے۔ یہاں ان کی زندگی بدل دینے والا واقع پیش آتا ہے۔
باغی کی شکایت
باغی کی شکایت
1 گھنٹہ 11 منٹ
عبدالقادر جیلانی کو محکمہ پانی سے شکایت ہوتی ہے، وہ امیرِ شہر کو اس حوالے سے شکایت لکھتے ہیں۔ پولیس عبدالقادر جیلانی کو گرفتار کر کے تھانیدار کے سامنے پیش کرتی ہے۔
سماجی خدمت
سماجی خدمت
1 گھنٹہ 5 منٹ
عبدالقادر جیلانی اپنے شاگردوں کے ساتھ شہر کی آبی نالیوں کی مرمت کرکے کچی بستیوں میں پانی پہنچانے میں مدد کرتے ہیں، جب کہ تورا خان اور اشرف ایک مفرور کا پیچھا کرتے ہیں۔
غداری اور پناہ
غداری اور پناہ
1 گھنٹہ 8 منٹ
مفرور صبائی زخمی حالت میں گھوڑے پر سوار ہوکر آتا ہے، اور اشرف کے گھر کے سامنے رکتا ہے۔ اشرف پر غداری کا الزام لگتا ہے اور امیرِ شہر اسے موت کی سزا کا حکم سناتا ہے۔ اشرف، عبدالقادر جیلانی کے گھر پناہ لینے کی کوشش کرتا ہے لیکن اسے پناہ نہیں دی جاتی۔
عزت و جاہ کی قیمت
عزت و جاہ کی قیمت
1 گھنٹہ 2 منٹ
اشرف، صبائی کو لانے والے گھوڑے کے بارے میں متجسس ہوکر رات کے وقت گھوڑے کو آزاد چھوڑ دیتا ہے، وہ دیکھنا چاہتا ہے کہ گھوڑا کہاں جاتا ہے، تاکہ اس کے مالک کا پتا چلایا جا سکے۔ جب کہ عبدالقادر جیلانی سود کے خلاف ایک تاجر کے ساتھ قاضی وقت کے دروازے پر پہنچ جاتے ہیں۔
ایماندارانہ کمائی
ایماندارانہ کمائی
1 گھنٹہ 1 منٹ
کامران نے بغداد سامان لانا بند کر دیا۔ اشرف اسے دوبارہ تجارت کی شروعات کے لیے قائل کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن کامران ایک سخت شرط رکھ دیتا ہے؛ عبدالقادر جیلانی کا رد کیا ہوا سود۔
حلال و حرام
حلال و حرام
1 گھنٹہ 0 منٹ
صوفیہ، امیرِشہر کے حرم کے ساتھ بازار میں خریداری کرتے ہوئے اچانک غائب ہوجاتی ہے، جب کہ سوداگر کامران سود کے حق میں فتویٰ لینے کے لیے عبدالقادر جیلانی کو رشوت دینے کی کوشش کرتا ہے۔
محبت کا تحفظ
محبت کا تحفظ
1 گھنٹہ 0 منٹ
صوفیہ کے دل میں اشرف سے زبان سیکھتے ہوئے اس کے لیے محبت پیدا ہو جاتی ہے، اور وہ اس کے اظہار کے لیے اسے ایک رومال بطور تحفہ دیتی ہے۔ جب کہ وزیر اعظم، منصور کو وزیر تعینات کرتا ہے، منصور اس موقع پر صوفیہ کو لونڈی کے طور پر طلب کرتا ہے لیکن اشرف کچھ ایسا منصوبہ بناتا ہے کہ صوفیہ منصور کو نہ مل سکے۔
حکمِ ربی
حکمِ ربی
1 گھنٹہ 0 منٹ
عبدالقادر جیلانی کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے، اور ان کے شاگرد کچھ نہیں کر پا رہے ہیں، کیونکہ ان پر صبائی ہونے کا الزام لگایا گیا ہے، اور اس جرم کی سزا صرف موت ہے۔
حق پر قائم
حق پر قائم
1 گھنٹہ 0 منٹ
صوفیہ کو خدشہ ہے کہ اشرف کو اس پر صبائی ہونے کا شبہ ہے، اور وہ اس بارے میں دیگر دوستوں کو بتاتی ہے۔ جب کہ عبدالقادر جیلانی کو عدالتی تحقیقات مکمل ہونے تک پڑھانے یا درگاہ چھوڑنے سے منع کیا گیا ہے، لیکن وہ حکم کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔
tabii
© 2025 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات