اوریجنل سیریزtabii
معاون اداکار
سیزن 1
مزاحیہ
ڈرامہ
مراد انجینئرنگ کا طالب علم ہے اور اس کا والد اچانک مالی افلاس کا شکار ہوتا ہے، لیکن اداکاروں کے ایک کیفے میں اتفاقی طور پر داخل ہوجانے سے مراد کی زندگی یکسر بدل جاتی ہے۔
- اقساط
- تفصیلات
اپنے پیروں پر کھڑا
منٹ 43
مراد، جو مالی مشکلات کا شکار ہے، اتفاق سے ایک کیفے میں داخل ہوتا ہے جہاں اسے یومیہ اجرت پر مافیا پر بنائے جا رہے ایک ڈرامے میں کام مل جاتا ہے۔
دھماکہ
منٹ 32
پُر ہیجان ڈرامے میں دھماکے کے ایک منظر کو فلمانے کے دوران پیدا ہونے والی افراتفری میں مراد ایک ایسے شخص سے ملتا ہے جو اس کی زندگی پر گہرا اثر ڈالے گا۔
پوشیدہ صلاحیت
منٹ 37
مراد ایک سین کی فلم بندی کے دوران اپنی ذہانت کی وجہ سے محلے میں ہونے والے ایک واقعے سے بچ نکلتا ہے، اور اس کو اپنے اندر چھپی ہوئی اداکاری کی صلاحیتوں کا ادراک ہوتا ہے۔
اعتراف محبت
منٹ 35
ایک ڈرامے کی عکس بندی کے دوران مراد نے جیدا کے سامنے اپنے جذبہ محبت کا اعتراف و اظہار کردیا۔
شارٹ سرکٹ
منٹ 34
مراد، جانپ اور جیدا نے ڈرامے کے ایک منظر کو فلمانے کے لیے ایسے ڈیٹونیٹرز پہنے جو غلط طریقے سے جوڑے گئے تھے، جس کی وجہ سے وہ پھٹ گئے اور وہاں افراتفری پھیل گئی۔
کان لگانا
منٹ 37
ڈرامے کے سیٹ پر ہدایت کار کے لیٹرین میں پھنس جانے والا مراد باہر نکلنے سے قاصر ہے، اور وہ ایک ایسی گفتگو سنتا ہے جو شاید اسے سننی نہیں چاہیئے تھی۔
زندگی ایک ڈرامہ
منٹ 36
مراد پروڈکشن اسسٹنٹ کے ساتھ سیٹ پر مشین گن لے کر جارہا تھا کہ راستے میں ایک پولیس افسر نے انہیں دھر لیا، اور ایک بار پھر مراد ناچاہی صورتحال میں گرفتار ہو گیا۔
معاون اداکار
منٹ 40
مراد کی اداکاری کو ہر کوئی پسند کرتا ہے، لیکن مراد کا والد اس سے متاثر نہیں ہوتا، کیونکہ اسے بیٹے کا اداکاری کرنا پسند نہیں ہے۔
نیا کردار
منٹ 39
مراد کو پہلی بار ڈائیلاگ والا کردار ملتا ہے۔ تاہم، نئے سیٹ کے تجربات کی وجہ سے اس کا جانپ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا، اور جیدا نے بھی خود کو اس سے دور کر لیا۔