نوجوان ابن سینا
اوریجنل سیریزtabii
نوجوان ابن سینا

نوجوان ابن سینا

سیزن 2
نیا سیزن
سوانح عمری
بچے
مہم جوئی

یہ معروف مسلمان محقق ابن سینا کے بچپن اور لڑکپن کی کہانی ہے- جو اپنی ذہانت سے اپنے اردگرد موجود ہر شخص کو متاثر کرتا ہے اور تحقیق کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو اپنی دلجمعی سے نظرانداز کرنے کی صلاحیت کا بھی حامل ہے۔

  • اقساط
  • تفصیلات
1. مطالعہ کا شوق اور پون چکی
1. مطالعہ کا شوق اور پون چکی
منٹ 48
چھوٹا ابن سینا جانوروں کو پانی پلانے کے لیے پون چکی بناتا ہے تاکہ اسے مطالعہ کے لیے زیادہ وقت مل سکے۔ لیکن اس کے گھر والے چکی چلتے دیکھنے تک اس پہ یقین نہیں کرتے۔
2. حساس کان
2. حساس کان
منٹ 46
نادیدہ آواز کی وجہ سے ابن سینا مدرسے میں اپنا سبق نہیں سنا پاتا، لیکن اس کے ہم جماعت سمجھتے ہیں کہ وہ بہانے کر رہا ہے۔
3. سقراط
3. سقراط
منٹ 45
سینا سیکھتا ہے کہ جھوٹے انسان کو کیسے پکڑا جا سکتا ہے، اور اس سیکھ کی مدد سے اپنے پالتو بکرے سقراط کے اچانک غائب ہو جانے کی تحقیقات کرتا ہے۔
4. دور اندیشی
4. دور اندیشی
منٹ 45
ابن سینا سدھارنے کی غرض سے پڑوسیوں کا قالین کاٹ دیتا ہے، اور نقصان کی بھرپائی کے لیے کپڑے کی دکان پر ملازمت شروع کر دیتا ہے۔ بازار میں کام کرتے ہوئے، ابن سینا جنگ سے متعلق پیشن گوئی کرتا ہے اور لوگوں کو خبردار کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن کوئی بھی اُس پر یقین نہیں کرتا ہے۔
5. صحت و علم
5. صحت و علم
منٹ 45
ابن سینا اپنی صحت کے بارے میں بہت محتاط رہتا ہے، لیکن ایک دن اس کا دانت ٹوٹ جاتا ہے، علاج کے لیے وہ ہمیشہ کی طرح علم کے دروازے پر دستک دیتا ہے۔
6. تبلیغِ مساوات
6. تبلیغِ مساوات
منٹ 45
ابن سینا بازار میں ایک بھکاری کی کسمپرسی کی حالت دیکھ کر بہت افسردہ ہو جاتا ہے اور وہ جمعے کے خطبے میں اس سماجی مسئلے کے بارے میں لوگوں کو تنبیہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ تاہم، خطبہ دینا اتنا آسان نہیں جتنا اس کا خیال تھا۔
7. مبہم لفظ
7. مبہم لفظ
منٹ 45
عبرانی زبان کے ایک مبہم لفظ کو سمجھنے سے قاصر ابن سینا کی طبیعت میں موجود تجسس اسے اس لفظ کے معنی جاننے کی جستجو کی طرف لے جاتا ہے۔
8. نقلی جھمکے
8. نقلی جھمکے
منٹ 45
یہ ثابت کرنے کے بعد کہ اس کی ماں کے پہنے ہوئے سونے کے جھمکے جعلی ہیں، ابن سینا اُس ہندوستانی تاجر کو ڈھونڈنے نکل جاتا ہے جس نے نقلی جھمکے اس کے والد کو دھوکے سے بیچے تھے۔
9. الزام
9. الزام
منٹ 47
بہت ساری کوششوں کے باوجود، نوجوان ابن سینا اپنے استاد کے سوال کا جواب دینے میں ناکام رہتا ہے۔ وہ اپنے خاندان پر الزام لگاتا ہے، لیکن جلد ہی اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ کر سب سے معافی مانگتا ہے۔
10. زیتون
10. زیتون
منٹ 45
قوشیار مکڑی کے جالوں کے فوائد پر تحقیق کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، تاکہ ایک ایسا مادہ پیدا کیا جائے جس سے خون بہنا بند ہو جائے۔ ابن سینا نے زیتون اور ان کے فوائد پر تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی تحقیق کے دوران اپنے دوست نعیم کے لیے ایک علاج دریافت کیا۔
tabii
© 2025 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات