
اوریجنل سیریزtabii

محافظِ وطن
سیزن 2
نیا سیزن
تاریخی
طرابلس پر اطالوی قبضے سے سلطنت عثمانیہ ہل گئی تھی، اور ٹھیک اسی زمانے میں میجر انور نے محب وطن دوستوں پر مشتمل ایک جمعیت ترتیب دی اور طرابلس کے محاذ کی طرف دفاع وطن کے لئے نکل پڑے۔
- اقساط
- تفصیلات
طرابلس روانگی
منٹ 55
حملہ آور استعماری افواج اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم نڈر انور اور مصطفیٰ کمال جیسے افسران وطن کی حفاظت کے لیے طرابلس کے سفر سے بھی گریز نہیں کرتے، جبکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ اقدام جان لیوا ہو سکتا ہے۔
قرار گاہ
منٹ 54
اشرف بیعے کی مدد سے تواریگ قرار گاہ تلاش کرنے کے بعد انور قبیلے کے سردار دانیال کو قائل کرنے کے کام پر لگ جاتا ہے۔
امید کی کرن
منٹ 49
قابض افواج کا کمانڈر کنیوا اپنی شکست اور روم واپس طلب کئے جانے کی وجہ سے انور پر بہت غصہ ہے، جب کہ تازہ ترین فتح کی خبر استنبول میں نئی امیدوں کو جنم دیتی ہے۔
نفاق کا بیج
منٹ 57
یعقوب جمیل کو ترک افسران اور مقامی مزاحمتی جنگجوؤں کے درمیان دوریاں اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لئے ہدف بنایا جاتا ہے۔
اندرونی جاسوس
منٹ 53
مصطفیٰ کمال فوجی ذہانت کی وجہ سے اوربی کے جال میں پھنسنے سے بچ جاتا ہے، اور اسے بروقت اندر سے کسی کے جاسوس ہونے کا شبہ بھی ہو جاتا ہے، لہٰذا وہ فتحی کی ذمہ داری لگاتا ہے کہ اس جاسوس کا سراغ لگایا جائے۔
غداری
منٹ 47
جب ایوان میں رھوڈز پر اطالوی حملوں پر بحث ہورہی تھی، انور کو ایک غداری کا علم ہوجاتا ہے اور وہ ایک نیا کھیل ترتیب دیتا ہے۔
دھمکی
منٹ 48
آبنائیں بند کرنے کا فیصلہ اطالیہ کی جانب سے دھمکی کے طور پر دیکھا گیا، جب کہ انور کی شہادت کی غیر متوقع خبر جنگل میں آگ کی طرح ہر طرف پھیل گئی، اور اس سے عثمانیوں کے حوصلے پست ہو گئے۔
مذاکرات
منٹ 55
مصطفیٰ کمال نے درنا کے دروازوں پر فریویلی کے ساتھ مذاکرات کیے، لیکن اسے یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ اس کے بچپن کے دوست فتحی کو قید کر لیا گیا ہے۔
بغاوت
منٹ 49
مصطفیٰ کمال درنا میں داخلے کے لئے ایک بہترین منصوبہ تیار کرتا ہے، جب کہ اشرف اور موسیٰ شہر میں گھس کر لوگوں کومنظم کرکے بغاوت شروع کر دیتے ہیں۔