اوریجنل سیریزtabii
آگ کا دریا: انڈیپنڈنٹا
سیزن 1
تاریخی
ڈرامہ
عائلی
سن 1979 کے اواخر میں، سلیمیہ، استنبول میں وقوع پذیر ہونے والے ایک حادثے نے مکینوں کی زندگی کو تلپٹ کر دیا۔
- اقساط
- تفصیلات
ہولناک صبح
منٹ 58
سال 1979 کے اواخر کی ایک صبح سلیمیہ محلے میں انڈیپنڈنٹا ٹینکر کے دھماکے نے وہاں سب کچھ بدل کے رکھ دیا۔
نئی زندگی
منٹ 52
علی محلے داروں کی ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں کی مرمت کر کے لوگوں کو دھماکے کے اثرات سے بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ اُوعوز کا المیرہ کے لیے مستقل گھر تلاش کرنے کا منصوبہ ہے، جس نے عارضی طور پر زرگانہ کی جھونپڑی میں پناہ لی ہوئی ہے۔
سراغ کے پیچھے
منٹ 54
جیکسن اس حملہ آور کو تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے جس نے اس کے بھائی کے سر پر بندوق تانی تھی۔ جب کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے نافی کی سرجری کی ادائیگی کے لیے پورا محلہ متحد ہو جاتا ہے۔
باسی مچھلی
منٹ 54
ایرجان باسی مچھلی بیچنے کی وجہ سے مصیبت میں پڑ جاتا ہے، لیکن علی دوبارہ اسے بچانے آجاتا ہے۔ اب ایرجان کی خواہشات بڑھنے لگی ہیں، اور وہ غیر متوقع چیزوں کے خواب دیکھنے لگا ہے۔ جب کہ دوسری طرف پولیس ماریکا صاحبہ کے دروازے پر پہنچتی ہی ہے کہ ایلمیرہ وہاں سے فرار ہو جاتی ہے۔
بڑی مصیبت
منٹ 53
ایرجان اپنے ماہی گیروں کو کام سے نکال کر معاملات کو اپنے ہاتھ میں لے لینے سے مزید بڑی مصیبت میں پڑ جاتا ہے۔ یاسمین، جو ایوب کا تعاقب کرتی ہے، اسے ایک عورت کے ساتھ دیکھ کر، بڑی مقدار میں اپنی ماں کی دوائیاں نگل لیتی ہے۔
قاتل کی بو
منٹ 56
ایوب کو تنظیم کی طرف سے ایک پیغام ملتا ہے، اور اس سے ایک اور شخص کی جان لینے کے لیے کہا جاتا ہے۔ دریں اثنا، ایرجان، جس کا کاروبار ٹھیک نہیں چل رہا ہے، کو دو غوطہ خور پرخطر لیکن منافع بخش پیشکش کرتے ہیں۔
فتنہِ زر
منٹ 56
المیرہ اٹلی میں اپنے جاننے والوں کو ایک خط بھیجتی ہے، کیونکہ اسے یقین ہوجاتا ہے کہ اسے ترکی چھوڑنے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء سمیع، علی کو یوزگات میں ایک سرکاری ٹینڈر پر کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔