اوریجنل سیریزtabii
بِلٹمور ہوٹل قتل
سیزن 1
جرائم
تعصب پر مبنی جھوٹی تاریخ کا سہارا لے کر دو معصوموں کا قتل کرنے والے شہرت کے بھوکے ایک ایسے شخص کی کہانی جو زندگی کی جدوجہد میں ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح حواس باختگی کا شکار ہو کر انسانیت سوز حرکت کر گزرتا ہے۔
- اقساط
- تفصیلات
راہ فرار
منٹ 48
ایک ایسے وقت میں جب کہ ترکیہ اور آرمینیا کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، زندگی میں کچھ معنی خیز نہ کر پانے والا آرمینی گورگین یانکیان ایک خطرناک منصوبے میں اپنے لیے کامیابی تلاش کرتا ہے۔
سفاکانہ قتل
منٹ 43
بلٹمور ہوٹل، امریکہ میں ترک سفارت کاروں محمد بائیدار اور بہادر دیمر کو گورگین یانکیان بےدردی سے قتل کر دیتا ہے، سفاکانہ قتل کے بعد وہ گرفتاری کے لیے پولیس کی آمد کا انتظار کرتا ہے۔ تفتیش میں وہ پولیس سے کیا کہے گا؟
تفتیش و تحقیقات
منٹ 45
آرمینی باشندے کے ہاتھوں دو ترک سفارت کاروں کے قتل پر پوری دنیا افسوس کا اظہار کرتی ہے، تاہم آرمینیائی نوجوان اور قوم پرست تنظیمیں انتہائی ڈھٹائی اور بےشرمی سے یانکیان کی حمایت میں مظاہرے کرتی ہیں۔
عدالتی حکم
منٹ 43
یانکیان کا نفسیاتی معائنہ بھی کروایا جاتا ہے جس میں اس سے واردات کو بیان کرنے کا کہا جاتا ہے، عدالت ساری کارروائی کے بعد اس پر فرد جرم عائد کرتی ہے اور اپنا فیصلہ سناتی ہے۔
عدالت میں ڈرامہ
منٹ 46
اگرچہ یانکیان اپنی من گھڑت کہانی اور آنسوؤں سے لوگوں اور عدالت کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے تاہم استغاثہ اس کی کہانیوں کے بجائے قتل کے اصل واقعے پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے انصاف کا تقاضہ پورا کرتی ہے۔