قلبِ ماہیت
اوریجنل سیریزtabii
قلبِ ماہیت

قلبِ ماہیت

سیزن 1
جرائم

سیاسی حلقوں میں سرخ انقلابی اور پھر بطور تاجر ایک سرمایہ دار کی حیثیت سے پہچانے جانے والا تیومان زندگی میں انتہائی متضاد سیاسی افکار اور اندرونی کشمکش سے گزرتا ہے۔ عسکریت پسند سیاسی کارکن سے لے کر امیر تاجر تک تبدیلی کے سفر میں تیومان اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں بڑی تبدیلیوں سے گزرتا ہے۔

  • اقساط
  • تفصیلات
تقدیر
تقدیر
1 گھنٹہ 5 منٹ
منصفانہ نظام کے لیے اپنے انقلابی سفر پر تیومان اپنے ساتھیوں کی شہادت کا شاہد بنتا ہے۔ اور بالآخر وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اپنے والد کی کمپنی پر توجہ مرکوز کرنے اور اپنے خاندانی کاروبار کو نئی جہتوں پر لے جانے کا اعادہ کرتا ہے۔
ضروریات
ضروریات
منٹ 59
بورڈ میٹنگ میں تیومان نے خلیجی ممالک کی سرمایہ کاری سے بینک کھولنے کے اپنے منصوبے کا اظہار کیا، لیکن اس کی ماں اس خیال کی مخالفت کرتی ہے۔ فوندا اور میتے، تیومان کے اصولوں میں تبدیلی کو مختلف نظر سے دیکھتے ہیں۔
احتجاج
احتجاج
منٹ 52
تیومان کے دالیان میں ہوٹل کھولنے کے منصوبہ کو ماہرین ماحولیات کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور وہ بھرپور مظاہرہ کرتے ہیں۔ جب کہ فوندا یہ خبر سنتے ہی اس جگہ پر پہنچ جاتی ہے۔
ممکنہ حریف
ممکنہ حریف
منٹ 54
تھامس کی طرف سے ملنی والی معلومات کی بنیاد پر تیومان ٹینڈر کی بولی میں ایک ممکنہ حریف کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور ملنے والی معلومات کی بنیاد پر ایک غیر ملکی کمپنی کی تحقیقات کا فیصلہ کرتا ہے۔
افواہیں
افواہیں
منٹ 55
ازتوزو جھیل کے خشک ہونے کے بارے میں فوندا کی خبر تیزی سے پھیل جاتی ہے، جو اس کے منیجر کو پریشان کرتی ہے۔ آسمان، تیومان کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کرتی ہے، لیکن وہ اس کے الزامات کا جواب غیر متوقع انداز میں دیتا ہے۔
جنگ کے عین بیچ
جنگ کے عین بیچ
منٹ 49
تیومان کو احساس ہے کہ اؤلریک کے آنے پر افراتفری پھیل جائے گی، جب کہ میتے کیمرے تک پہنچنے کے لیے بلند کے گھر میں گھس جاتا ہے۔
مداخلت
مداخلت
منٹ 49
تیومان کے مشکوک کاروبار کے بارے میں لکھنے پر فوندا کو اخبار سے نکال دیا جاتا ہے۔ جب کہ اؤلریک، تیومان کو دالیان ہوٹل کے منصوبے کو ترک کرنے پر مجبور کرنے کے لیے مظاہرے منعقد کرتا ہے۔
شریکِ جرم
شریکِ جرم
منٹ 48
تیومان کی والدہ کو غیر ملکی سرمایہ کاری بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے خارج کر دیا گیا ہے، جبکہ نصرت کا کمانڈر اسے ایک مشکل مشن پر بھیج دیتا ہے۔
انتہائی اہم میٹنگ
انتہائی اہم میٹنگ
منٹ 57
میتے، تھامس اور اس کے آدمیوں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے۔ اسے، تیومان کو اپنی ایمانداری کا یقین دلانے کے لیے ایک مشکل امتحان سے گزرنا پڑتا ہے۔ تیومان اور تھامس، خلیجی ممالک سے آئے بینک کے بانیوں سے ملاقات کرتے ہیں، جہاں میتے کو بہت اہم معلومات مل جاتی ہیں۔
اختتامی کھیل
اختتامی کھیل
منٹ 56
خود کو اور بہت ساری زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر فوندا، نصرت کے ساتھ مل کر تیومان کے بینک میں گھس کر وہ معلومات حاصل کرنے کا بندوبست کرتی ہے، جس سے یہ ثابت کیا جا سکے کہ تیومان غیر ملکی اداروں کے ساتھ مل کر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
tabii
© 2025 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات