درپردہ کھیل
اوریجنل دستاویزی فلمtabii
درپردہ کھیل

درپردہ کھیل

سیزن 1
نئی دستاویزی فلم
پر اسرار
تاریخی

انسانی تاریخ کے دھارے کو بدل دینے والے کچھ احکامات اور اقدامات کا تجزیہ۔۔۔

  • اقساط
  • تفصیلات
خلیجی جنگ اور پروپیگنڈا
خلیجی جنگ اور پروپیگنڈا
منٹ 25
پروگرام کی اس قسط میں دیکھتے ہیں کہ جدید مغربی لبرل اقدار کے علمبردار کے طور پر سیاسی میدان میں داخل ہونے کے بعد، جب مغربی ممالک کے مقاصد تبدیل ہوئے تو صدام حسین کی عوامی شبیہہ کو کیسے تباہ کیا گیا۔
ہسکی کوڈ
ہسکی کوڈ
منٹ 25
جنگ عظیم دوم کے دوران، برطانیہ نے ایک مردہ شخص کو نئی شناخت دی اور ایسی منصوبہ بندی کی، جس کی وجہ سے جرمنوں کو ایک اہم اتحادی سے محروم ہونا پڑا۔
مسولینی کے سیاہ قمیض والے
مسولینی کے سیاہ قمیض والے
منٹ 25
جنگ عظیم اول کے بعد اطالوی حکومت میں طاقت کے خلا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، مسولینی نے "کالی قمیض" (سیاہ پیراہن) نامی تنظیم قائم کی اور خوف و دہشت کی سیاست کا استعمال کرکے عوامی حمایت حاصل کرنے میں مصروف ہوگیا۔
ٹوکیو روز
ٹوکیو روز
منٹ 25
دوسری جنگ عظیم میں جاپان کا پرل ہاربر پر حملہ، امریکی عوام کی جنگی حمایت کے لیے کافی نہیں تھا۔ ریڈیو کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے، امریکی حکومت نے پہلے اپنے عوام اور پھر دنیا کو اپنے جھوٹے پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا اور اپنے مذموم مقاصد کی راہ ہموار کی۔
سرخ فوج
سرخ فوج
منٹ 24
بالشویک انقلاب کے بعد، جدید روس نے عوام کی حمایت حاصل کرنے کے اپنے مقصد کو کامیابی سے مکمل کیا، اور جب نازی جرمنی نے عدم جارحیت کے معاہدے کو توڑ کر روس پر حملہ کیا تو یہی کام سرخ فوج کے سپرد ہو گیا۔ مختصراً، جھوٹے پراپیگنڈے پر مبنی خبریں، ترانے اور گانے ہی تھے جنہوں نے سوویت عوام کو حکومت کے جال میں پھنسائے رکھا۔
برطانوی پروپیگنڈہ
برطانوی پروپیگنڈہ
منٹ 23
جنگ عظیم اول کے ابتدائی مرحلے میں ہی برطانوی حکومت جھوٹے پراپیگنڈے کے ہتھیار کی طاقت سے مرعوب ہو گئی تھی اور اس نے اس کا بھرپور استعمال شروع کر دیا تھا۔ ویلنگٹن ہاؤس کے قیام کے ذریعے، برطانویوں نے نہ صرف اپنے اتحادیوں کو اپنی طرف متوجہ کیا بلکہ جنگ میں ایک نفسیاتی پہلو بھی متعارف کرایا، جس کی بدولت انہیں کئی ممالک پر برتری حاصل ہوئی۔
نسل عصبیت
نسل عصبیت
منٹ 26
یورپی لوگ جب پہلی بار افریقہ پہنچے تو انہیں اس براعظم کا استحصال کرنے میں شدید مزاحمت اور دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ اس لیے انہوں نے اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے نسلی برتری کا نظریہ اور اس کے تحت لوگوں پر ظلم شروع کر دیا۔ لیکن اس جھوٹے نظریے کو توڑ، ظلم کے خلاف جدوجہد کرنے کے لیے نیلسن منڈیلا میدان میں آتا ہے۔
ویتنام جنگ
ویتنام جنگ
منٹ 24
ٹیلی ویژن نے امریکی صدر جان کینیڈی کو عروج بھی دیا اور زوال بھی - اس کے علاوہ، اس کے قتل کو بھی ساری امریکی عوام نے ٹیلی ویژن پر ہی دیکھا۔ امریکہ اپنی ساکھ بحال کرنے کے لیے ویتنام میں داخل ہوا، لیکن اسے کچھ حقائق ٹیلی ویژن سے چھپانے پڑے۔
جرمنوں کا ناقابل شکست فوجی
جرمنوں کا ناقابل شکست فوجی
منٹ 26
جنگ عظیم اول میں شکست کے بعد، جرمن قوم کو پرجوش الفاظ، پرکشش وردیوں، اور علامات کی ضرورت تھی تاکہ وہ اپنے آپ کو سنبھال سکے۔ اتفاق سے، ایک نوجوان کے پاس ایسے خیالات اور جوشیلی تقریر کرنے کی ایسی صلاحیت تھی جو ان ضروریات کو پورا کر سکتی تھی۔
سرد جنگ
سرد جنگ
منٹ 24
جنگ عظیم دوم کے بعد، سوویت یونین اور امریکہ سرد جنگ میں مصروف تھے۔ دونوں ریاستیں نہ صرف اپنے لوگوں بلکہ دنیا کے سامنے بھی عظمت اور برتری کے پراپیگنڈے کا کھیل، کھیل رہی تھیں۔ اسی دوڑ میں دونوں ریاستیں خلاء کو بھی سر کر گئیں۔
tabii
© 2025 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات