شجرِ سیاہ
شجرِ سیاہ

شجرِ سیاہ

سیزن 2
TRT 1
ڈرامہ

بیسویں صدی کے وسط کے ترکیہ کے جاگیرداری نظام میں اقتدار، طبقاتی کشمکش اور محبت کی کہانیوں کی منظرکشی۔

  • اقساط
  • تفصیلات
جھکنے والا اونٹ
جھکنے والا اونٹ
2 گھنٹہ 18 منٹ
شجرِ سیاہ میں پانی پہنچانے کے لیے کوشاں عثمان آغا کو جلال آغا کے ظلم میں سے حصہ ملتا ہے۔ جب کہ دونوں کے گھر ایک ہی وقت میں عمر اور سلطان نامی بچے پیدا ہوتے ہیں، جن کی قسمت برسوں بعد انہیں شجرِ سیاہ میں ایک بار پھر ملاتی ہے۔
شخصیت کے چھپے پہلو
شخصیت کے چھپے پہلو
2 گھنٹہ 20 منٹ
ڈیم کی تعمیر کے لیے سلطان کی قصبے میں بطور انجینئر آمد پر سب لوگ حیران ہیں۔ دوسری طرف، شادی کے لیے مجبور کیا جانے والا عمر، اپنے باپ کی شخصیت کے تاریک پہلوؤں کے بارے میں مزید جان جاتا ہے۔
زمین اور پانی
زمین اور پانی
2 گھنٹہ 20 منٹ
رحیم کی موت نے سارے قصبے کو ماتم زدہ کر دیا ہے۔ جب کہ سلطان، عثمان آغا کی موت کا راز جاننے سے پریشان ہے، اور وہ ڈیم کے حوالے سے دانشمندانہ فیصلہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
گلشن
گلشن
2 گھنٹہ 22 منٹ
عمر، میردو کو بچانے کی ذمہ داری اٹھاتا ہے، جو سزائے موت کے قریب ہے۔ سلطان کو اس جھولے کے اندر ایک غیرمتوقع سراغ ملتا ہے جو اس کے والد نے اس کے لیے بنایا تھا۔ جب کہ عمر، جلال اور لطیف کے درمیان تناؤ بڑھنے سے قصبے میں بدامنی پھیل جاتی ہے۔
مائیں اور قربانیاں
مائیں اور قربانیاں
2 گھنٹہ 29 منٹ
گلناز کو میردو کے ہتھیار ڈالنے کے بعد رہا کیا جاتا ہے، جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ جاتی ہے۔ دوسری طرف عمر اور سلطان کا یہ یقین ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ جاتا ہے کہ وہ قصبے کی تقدیر بدل دیں گے۔
سرخ رومال
سرخ رومال
2 گھنٹہ 28 منٹ
زینب کے شوہر کا قتل حویلی میں صدمے کا باعث بنتا ہے، جس سے جلال آغا کے فیصلے کو امن یا جنگ کے حوالے سے اہمیت حاصل ہوجاتی ہے۔ جب کہ رضیہ سلطان کو اپنے ڈیم کے منصوبے سے باز رکھنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن سلطان اس میں مزید تیزی لاتی ہے۔ عمر، سلطان کی حمایت کے ساتھ، میردو کو بچانے کے مشن پر نکلتا ہے، اور ایک مشترک مقصد کے لیے مشترکہ کوشش کی راہ ہموار کرتا ہے۔
پھانسی
پھانسی
2 گھنٹہ 19 منٹ
عمر اور سلطان دونوں اپنی محبت سے طاقت حاصل کرکے میردو کو بچانے کے لیے بڑی جدوجہد کا آغاز کرتے ہیں۔ جب کہ آسیہ اور رضیہ اپنے بچوں کی بھلائی کے لیے انہیں الگ کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں۔
دوراہا
دوراہا
2 گھنٹہ 14 منٹ
میردو کی قبل از وقت پھانسی کی خبر سب پر بجلی کی مانند گرتی ہے۔ عمر، لطیف کے خلاف اعلان جنگ کرتا ہے۔ جب کہ جلال آغا اپنے بیٹے کا نام جھولے پر لکھا دیکھ، معاملے کی حقیقت جاننے کے لیے آسیہ اور نائلہ کے پاس جاتا ہے۔
راز
راز
2 گھنٹہ 19 منٹ
سلطان موت کے دہانے سے واپس آتی ہے، اور عمر کے بغیر خود کو ادھورا محسوس کرتی ہے۔ جلال آغا کو معلوم پڑتا ہے کہ محل کا راز آئتن سے جڑا ہوا ہے، وہ حقیقت کی تلاش میں اپنے منصوبے پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔
خون اور شادی
خون اور شادی
2 گھنٹہ 17 منٹ
عمر اور گل ناز کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اور عمر قصبے کے رسوم و رواج کے نیچے دب گیا ہے۔ جب کہ آئتن نے جیل سے رہائی کے لیے لطیف پر بھروسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جلال آغا خاموشی اور احتیاط سے اپنے منصوبے پر کاربند ہے۔
بےگناہی کا یقین
بےگناہی کا یقین
2 گھنٹہ 28 منٹ
خونی شادی قصبے میں سب کی پریشانی کا باعث بنتی ہے، اور شواہد جلال آغا کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ عمر، میردو کی بےگناہی پر یقین رکھتا ہے، اور مطلوبہ ثبوت ملنے کے بعد باپ اور بیٹا ایک دوسرے کا سامنا کرتے ہیں۔ جب کہ عمیر کی گل ناز سے شادی سلطان کے اندر شکوک کو جنم دیتی ہے۔
بیج
بیج
2 گھنٹہ 25 منٹ
عمر کا جلال آغا کی مخالفت کرنے اور اپنی زمین کی ملکیت کا دعویٰ کرنے کے بعد، باپ اور بیٹے کے درمیان عداوت بڑھ جاتی ہے۔ جب کہ بوائی کے تہوار پر تناؤ بڑھنے کے بعد یہ واضح ہوجاتا ہے کہ قصبے میں طرف منتخب کرنے کا وقت آگیا ہے۔
آخری اقدام
آخری اقدام
2 گھنٹہ 31 منٹ
جلال آغا کا ساتھ دے کر سلطان، عمر اور رضیہ سے خود کو دور کر لیتا ہے۔ جب کہ جلال آغا چاہتا ہے کہ سلطان، عمر کی غیر موجودگی میں کاروبار سنبھالے اور اسے حویلی میں لانے کے لیے، وہ ایک آخری اقدام کرتا ہے۔
14. Earthworms
14. Earthworms
2 گھنٹہ 35 منٹ
The ongoing cultivation efforts in Kara Ağaç face a formidable challenge: an infestation of earthworms. Ömer must uncover the solution devised years ago by Osman Agha to combat this issue, which threatens to render cultivation impossible.
15. Truth of Fate
15. Truth of Fate
2 گھنٹہ 30 منٹ
Ömer and Sultan rescue a wounded Celal Agha from Merdo's grasp. The brush with death mends the rift between father and son. Sultan decides against revealing the big secret to Ömer, fearing it might upset their fragile balance. As tensions rise, Ömer, Sultan, Merdo, and Gülnaz find themselves on the verge of a major confrontation.

Discover the magic of Turkish entertainment

tabii کونٹینٹ کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل ایڈریس درج کریں۔
دیئے گئے پلیٹ فارمز پر مخصوص کونٹینٹ عربی، انگریزی، ہسپانوی اور اردو میں دیکھ سکتے ہیں۔

گھر بھر کےلئے کونٹینٹ

  • بچوں کے لیےبچوں کے لیے علم و تفریح پر مبنی خصوصی مواد، جس پر والدین کر سکیں بھرپور اعتماد۔
  • آپ کے لئےایسے ڈرامے اور فلمیں جنہیں اہل خانہ کے ساتھ دیکھا جا سکے۔
tabii
© 2025 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات
tabii
© 2025 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات