

سلطان محمد فاتح
سیزن 2
ہر منگل
TRT 1
ایکشن
تاریخی
نوجوان سلطان محمد نے استنبول کو فتح کیا اور پرانی دنیا میں ایک نئے دور کا آغاز کیا۔
- اقساط
- تفصیلات
نوجوان سلطان
2 گھنٹہ 42 منٹ
مراد خان، شہزادہ علاؤالدین کی اچانک موت سے شدید صدمے میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور بورصہ واپس لوٹ جاتے ہیں۔ ان کی جگہ شہزادہ محمد ذمہ داریاں سنبھال لیتے ہیں۔ جب کہ وزیر چاندارلہ، جس کے اہداف محمد کے اہداف سے متصادم ہیں، ایک بغاوت کو ہوا دیتا ہے۔
بحری قزاق
2 گھنٹہ 25 منٹ
ساروہان سے واپسی پر محمد، بحری قزاقوں کے مسئلے کو حل کرکے لوگوں کی تائید حاصل کرنا چاہتا ہے، لیکن جب وینیشیائی اس کی شکایت سلطان مراد سے کرتے ہیں، تو اسے جوابدہی کے لیے محل میں بلایا جاتا ہے۔
تذویراتی تصادم
2 گھنٹہ 19 منٹ
چاندارلہ اور محمد، صلیبیوں کے خلاف جنگ سے پہلے بلائے گئے اجلاس میں ایک دوسرے کی مخالفت کرتے ہیں۔ جب کہ سراغ کی تلاش کے دوران محمد کا سامنا ولاچس سے ہوتا ہے جو جانوس کے خلاف منصوبہ بندی میں اس کی مدد کرتے ہیں۔
نکاح
2 گھنٹہ 21 منٹ
سلطان مراد اور ابراہیم خان کی اجازت سے، شہزادہ محمد اور گل شاہ کی شادی ہو جاتی ہے۔ حلیمہ سلطان، جس کی وجہ سے ہما کو بورصہ بھیجا جاتا ہے، حرم میں مرکزی کردار بننے کی کوشش کر رہی ہے۔
داماد فرار
2 گھنٹہ 18 منٹ
محمد اپنی شادی کی رات قسطنطنیہ کے خطرناک سفر پر چلا جاتا ہے اور اس کا مقصد زانوس کو بازنطینی محل سے بچانا ہے۔ دوسری طرف یہ جان کر کہ اس کی بیٹی گل شاہ سہاگ رات اکیلی رہی، ابراہیم، سلطان مراد سے حساب مانگنے چلا جاتا ہے۔
ریاست کا مستقبل
2 گھنٹہ 25 منٹ
ہما کی موت کی وجہ سے سلطان مراد بہت پریشان ہے، اور وہ چاندارلی سے ریاست کے مستقبل کے لیے کچھ اقدامات کرنے کو کہتا ہے۔ جب کہ بازنطین میں قسطنطین اور ہیلینا کے درمیان تنازعہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
اقتدار کی جنگ
2 گھنٹہ 30 منٹ
سلطان مراد کی موت کے بعد ان کے جانشین محمد اور اورحان کے درمیان اقتدار کی کشمکش شروع ہوجاتی ہے۔ جب کہ قسطنطین کے ایک غیر متوقع حملہ سے اورحان کے تخت پر بیٹھنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
نیا محل، نیا حرم
2 گھنٹہ 32 منٹ
حرم کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بہار کو دے دی جاتی ہے البتہ حالہ سلطانہ کی اچانک آمد کی وجہ سے اس کے نام نکلا قرعہ چل نہیں پاتا۔ جب کہ چاندارلی جو سلطان محمد کے خلاف ایک نیا کھیل شروع کرنا چاہتا ہے، پیری پاشا کی آمد سے اس کی راہ ہموار ہوجاتی ہے۔
محل میں جوڑ توڑ
2 گھنٹہ 30 منٹ
حلیمہ، احمد کو تخت پر بٹھانے کے لیے چاندارلی کے منصوبے میں شامل ہو جاتی ہے، اور دونوں گل شاہ کے ساتھ جوڑ توڑ کرنے لگتے ہیں۔ جب کہ قسطنطین، محمد کے پاس ایک سفیر کے ذریعے ایک خطرناک لیکن منافع بخش پیشکش بھیجتا ہے۔
ہدف قسطنطنیہ
2 گھنٹہ 30 منٹ
قسطنطین یہ معلوم کرنے کے لیے ایلچی بھیجتا ہے کہ آیا سلطان محمد امن کے حق میں ہے یا نہیں، جب کہ محمد کا ہدف قسطنطنیہ ہے۔ دوسری طرف احمد کی موت سے حلیمہ پریشان و تھکاوٹ کی شکار ہے، اور زندگی سے بیزار ہوجاتی ہے۔
محاصرے کا منصوبہ
2 گھنٹہ 31 منٹ
جب زانوس کی خضر چیلیبی کے ساتھ ملاقات ناکام ہو جاتی ہے تو محمد اسے قائل کرنے کے لیے ذاتی طور پر جانے کا فیصلہ کرتا ہے۔ جب کہ، فرانسس اور اورخان قلعے کی تعمیر کو روکنے کے لیے ایک حملے کا منصوبہ بناتے ہیں۔
اغوا
2 گھنٹہ 16 منٹ
قسطنطین، مارا کو اغوا کر کے سلطان محمد کو نااُمیدی کی طرف دھکیلتا ہے اور خود مارا کو اس سے شادی کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ جب کہ ہالہ، مارا کی غیر موجودگی میں حرم کا نظام سنبھالنے کی تیاری کرتی ہے، لیکن بہار اور گل شاہ اسے آسانی سے راستہ نہیں دیں گی۔
فتح کے اقدامات
2 گھنٹہ 21 منٹ
سیاسی پیش رفتوں کو بھانپتے ہوئے سلطان محمد فتح کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ جب کہ قسطنطین شہر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ویٹیکن سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔
14. Mysticism of Letters
2 گھنٹہ 16 منٹ
While the Hurufis continue their propaganda activities in the capital, they encounter an unexpected obstacle. Meanwhile, with Mehmed's permission, Mara devises a plan to play a trick on Byzantium using Hala Sultan.