
اوریجنل سیریزtabii

توزکوپاران اسکندر: راز
سیزن 1
نئی سیریز
مہم جوئی
بچے
ایک پرانے راز کو غلط ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے لیے، استاد صالح, اسکندر اور اس کے دوستوں سے مدد کے لیے رجوع کرتے ہیں۔
- اقساط
- تفصیلات
مستقبل میں
منٹ 47
اسکندر، سنان، آردا اور آسیہ اپنے زمانے سے نکل کر سال 2150 میں پہنچ جاتے ہیں۔ اسکندر کو اپنے دوستوں، آسیہ، آردا اور سنان پر غصہ ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ انہوں نے اسے تنہا چھوڑ دیا۔ ان سے ایک لڑکی بائقوش (اُلو) ملتی ہے، جس کا سراغ وہ اپنے پرندہ نما روبوٹ کے ذریعے لگاتے ہیں، جو انہیں بتاتی ہے کہ استاد صالح کو ان کی مدد درکار ہے۔
زمانے میں واپسی
منٹ 46
توزکوپاران، استاد صالح تک پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں مگر انہیں دوبارہ ان سے جدا ہونا پڑتا ہے۔ استاد صالح سے ملنے والا سراغ لے کر وہ اپنے زمانے میں واپس آجاتے ہیں اور تحقیق میں لگ جاتے ہیں۔ کاستور اور اس کے آدمی بھی ان کے نشانات کا تعاقب کرتے ہوئے ان کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔
سرنگ
منٹ 37
فاتح مسجد میں علی قوشجی کے بنائے ہوئے موقّتخانه کا پتہ چلانے والا دستہ، مسجد کے اندر ایک خفیہ سرنگ دریافت کرتا ہے۔ اس دوران، کاستور اور اس کے دو ساتھی ہمیشہ ان سے ایک قدم پیچھے تعاقب میں رہتے ہیں۔
پراسرار صندوق
منٹ 44
قوشجی کی نسل کے آخری فرد سے ایک پراسرار صندوق وصول کرنے والا توزکوپاران دستہ ایک طرف کاستور سے بچنے کی کوشش میں ہے اور دوسری طرف نئے معمے حل کرتے ہوئے خود کو ایک گرداب میں پاتا ہے۔
عجائب گھر
منٹ 39
کاستور، توزکوپاران ٹیم کو بھاگنے کا موقع دیتا ہے اور خفیہ طور پر زیادہ خطرناک منصوبہ بناتا ہے۔ اس دوران توزکوپاران استنبول کے عجائب گھر میں پہنچتے ہیں تاکہ اُس پراسرار شیر کی تصویر کی تحقیق کریں جو اُن کے ہاتھ لگی ہے۔ جب کہ ایک چھپی ہوئی سرنگ میں وہ ایک قدیم نسخہ بھی دریافت کرتے ہیں۔
خیرالدین بارباروس
منٹ 43
کاستور کا پیچھا کرتے ہوئے توزکوپاران سولہویں صدی کی عثمانی سلطنت میں پہنچ جاتے ہیں اور ان کی اشد ضرورت کے وقت نوجوان خیرالدین بارباروس سے ملاقات ہوتی ہے۔ اسکندر اور کاستور کے درمیان بندرگاہ پر ایک بڑا مقابلہ برپا ہوتا ہے۔
بحری جنگ
منٹ 37
اسکندر اور اس کے دوست جزیرے تک پہنچنے کے لیے مراد خان کی مدد طلب کرتے ہیں۔ جب مراد خان کا جہاز کاستور کے جہاز سے ٹکراتا ہے، تو اسکندر اور کاستور کے مابین ایک زبردست جنگ چھڑ جاتی ہے۔
جزیرہ
منٹ 47
خیری کی مدد سے، اسکندر اور اس کے دوست جزیرے تک پہنچنے کے لیے ایک کشتی حاصل کرتے ہیں۔ تاہم، کاستور نقشہ حاصل کرکے قریب سے ان کا تعاقب کر رہا ہے۔ جزیرے کے قبائل سے بچ نکلنے کے بعد اسکندر اور اس کے دوست ایک اور مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔
غار
منٹ 42
اسکندر اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر کاستور اور اس کے آدمیوں کو چکما دے کر نکل جاتا ہے، ایک مہم کے دوران وہ مختلف جگہوں سے ایک عجیب و غریب چیز کے ٹکرے جمع کرتے ہیں۔ مہم کے احتتام پر ان کا سامنا ایک وحشت ناک مخلوق سے بھی ہوتا ہے۔