غسال
اوریجنل سیریزtabii
غسال

غسال

سیزن 1
نئی سیریز
ڈرامہ
مزاحیہ

عبدالباقی، پیشے کے اعتبار سے غسال ہے، اور روزانہ مردوں کو غسل دیتا ہے، جب وہ پہلی بار موت کو خود قریب سے دیکھتا ہے، تو اسے اپنے آخری غسل کی فکر ہونے لگتی ہے۔ یہ چیز اس کی زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ بن جاتا ہے۔

  • اقساط
  • تفصیلات
1. غسال
1. غسال
منٹ 34
ایک حادثے کے بعد غسال عبدالباقی، یہ سوچنے لگتا ہے کہ اس کی موت کے بعد اس کی میت کا کیا ہوگا، اور کون اسے غسل دے گا؟ عبدالباقی کا دوست اسے تنہائی اور خوف سے نجات پانے کے لیے شادی کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔
2. وقتِ مقرر
2. وقتِ مقرر
منٹ 32
عبدالباقی اپنی موت کے بعد غسل دینے والے کی تلاش جاری رکھتا ہے اور بالآخر ناظم کو اپنے غسل کے لیے منتخب کرتا ہے، جو ہر فیصلے کے لیے اپنی بیوی کی منظوری کا محتاج ہے۔ جب ناظم کو یہ منظوری مل جاتی ہے، تو عبدالباقی پوری دلجمعی سے اسے غسلِ میت کے آداب سکھانے لگتا ہے۔ مگر ایک غیر متوقع واقعہ اسے حیرت زدہ کردیتا ہے۔
3. تلخیاں
3. تلخیاں
منٹ 33
ناظم کی موت اور اس کی تجہیز و تکفین عبدالباقی کو مکمل کرنی پڑتی ہے، اور ناظم کی موت سے غسال کی تلاش پھر سے نکتہ آغاز پر آ جاتی ہے۔ ناظم کی بیوہ، اختلافات کی وجہ سے اسے بھائی کے ساتھ دفنانے سے انکار کرتی ہے۔ عبدالباقی ناظم کے فاتحہ پر حلوہ تیار کرتا ہے، جو اس کی تلخ یادیں تازہ کر دیتا ہے۔
4. جھوٹا ماتم
4. جھوٹا ماتم
منٹ 34
احمد، ناظم کی وفات پر عبدالباقی سے ملتا ہے اور اسے اس کے مکان میں گھر والی کی کمی کا احساس دلاتا ہے۔ عبدالباقی، طائلان کی تجہیز و تکفین کے دوران، بے پناہ دولت اور جھوٹے ماتمی جذبات کا مشاہدہ کرتا ہے۔ جب کہ نیا ڈرائیور مردان، ابتدا میں جنازے کے ہجوم سے دھوکہ کھاتا ہے، مگر جلد ہی اس بناوٹی اجتماع کی حقیقت جان لیتا ہے۔
5. شادی کی پیشکش
5. شادی کی پیشکش
منٹ 33
عبدالباقی پہلی بار الف کے کام کی جگہ پر جاتا ہے، جس سے ملازمین میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔ الف اس سے ایک مریض کے لیے مدد طلب کرتی ہے، لیکن اس کے نتیجے میں عبدالباقی حادثاتی طور پر زخمی ہو جاتا ہے۔ عبدالباقی اپنے جذبات کو الف کے سامنے بیان کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن اس کی غیر واضح گفتگو سے دونوں کے درمیان غلط فہمی پیدا ہو جاتی ہے۔
6. محبت اور موت
6. محبت اور موت
منٹ 30
عبدالباقی اپنے دوست احمد اور اس کی بیگم نسلیخان کی محبت کی روداد سن کر، احمد کا تجربہ دوہرانے کی کوشش کرتا ہے، تاکہ وہ بھی محبت پا سکے۔ تاہم، اس کا سامنا کرِیمہ سے ہوتا ہے، جس نے ایک بار پہلے اسے مسترد کیا تھا۔ یہاں عبدالباقی کو کریمہ کی والدہ کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
7. نا پسندیدہ شخص
7. نا پسندیدہ شخص
منٹ 35
عبدالباقی اپنے والد حارث کی رہائی کی خبر پا کر بہت جذباتی ہو جاتا ہے۔ وہ گاؤں کا سفر کرتا ہے تاکہ اپنے والد کو گھر لے آئے، جہاں وہ بیس سال بعد ملتے ہیں۔ جلد ہی ان کے درمیان کشیدگی بڑھ جاتی ہے، جس سے ایک ایسا جھگڑا پھوٹ پڑتا ہے جو عبدالباقی کو ماضی کی تکلیف دہ یادیں یاد دلاتا ہے۔
8. تنہا رہ گیا
8. تنہا رہ گیا
منٹ 34
نادر کے مُردوں کی تدفین سے خوف کے باعث، عبدالباقی اسے اپنا پیشہ بدلنے کا مشورہ دیتا ہے۔ اور اس کے لیے خصوصی تربیت کی کوشش کرتا ہے۔ وہ نئی شروعات میں اس کی مدد کے لیے قرض لینے سے بھی نہیں ہچکچاتا ہے۔
9. لاعلمی کی موج
9. لاعلمی کی موج
منٹ 30
عبدالباقی ایک حادثے میں پھنس جاتا ہے، جہاں الف کی محبت میں ایک رقیب سے اس کی ملاقات ہوتی ہے۔ جب وہ احمد کے گھر میں آمنے سامنے ہوتے ہیں، تو الف ایک ایسا راز افشا کرتی ہے جو ہمیشہ اس کے دل و دماغ پر بوجھ رہا ہے، اور یہ اعتراف سب کو ایک افسردہ اور حیرت زدہ حالت میں مبتلا کردیتا ہے۔
10. تم، میں اور بچے
10. تم، میں اور بچے
منٹ 30
چچا حسین کی عبدالباقی کے ساتھ گفتگو، زندگی کے بارے میں اس کا نکتہ نظر بدل دیتی ہے۔ اب جب وہ الف سے ملنے جاتا ہے تو ایک الم ناک حادثہ دونوں کے مقدر کو آپس میں جوڑ دیتا ہے۔
tabii
© 2025 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات