تاریخی اشیاء
اوریجینل پروگرامtabii
تاریخی اشیاء

تاریخی اشیاء

سیزن 1
نیا پروگرام
مزاحیہ
تاریخی

تاریخی شخصیات، ان کے کارناموں اور اہم تاریخی واقعات کو غیر روائتی مزاحیہ انداز میں دیکھیں۔

  • اقساط
  • تفصیلات
ہزارفن احمد چیلیبی
ہزارفن احمد چیلیبی
منٹ 28
سترہویں صدی میں، عثمانی مؤجد ہزارفن احمد چیلیبی نے اڑنے کا خواب دیکھا۔ یہ ایک ایسا ہنر تھا جسے صرف پرندوں کے لیے ممکن سمجھا جاتا تھا۔ لیکن کیا یہ خیال پیش کرنے والا ایک حقیقی شخص تھا یا یہ ایک افسانہ تھا؟ کھیل ہی کھیل میں جانیں علی اور اس کے دوست کی زبانی۔
اسماعیل الجزری
اسماعیل الجزری
منٹ 32
اس قسط میں علی اور ڈاکٹر انیس دوکو، ہمیں بارہویں صدی عیسوی کے ایک عظیم مہندس اسماعیل الجزری سے متعارف کراتے ہیں۔ اسماعیل الجزری اپنے زمانے کے معروف مہندس تھے، ان کی ایجادات کی فہرست کافی طویل ہے، یہاں تک کہ روبوٹ کا سہرا بھی انہیں پہنایا جا سکتا ہے۔
چمچ والے کا الماس
چمچ والے کا الماس
منٹ 23
اس قسط میں علی کے مہمان مُتلو رمضان ہیں، جو جواہرات کے ماہر ہیں۔ وہ ہمیں "چمچ والے کا ہیرا" نامی انوکھے ہیرے کی کہانی سنائیں گے، جو اپنی شہرت سترہویں صدی سے لے کر آج تک برقرار رکھے ہوئے ہے۔
معمار سنان
معمار سنان
منٹ 21
کیا معمار سنان کا بنایا ہوا مینار واقعی جھکا ہوا تھا، یا یہ صرف ذہانت کا ایک کرتب تھا؟ ماہرین کا کہنا ہے، "سنان اور غلطی؟ ناممکن!" بلند و بالا گنبدوں سے لے کر نہروں تک، عثمانی معمار نے ہر تعمیر میں مہارت دکھائی۔ ڈاکٹر اولجائے آئدیمر، اس قسط میں، علی کے ساتھ معمار سنان کے تعمیراتی عجائبات کے بارے میں بتاتے ہیں۔
توزکوپاران
توزکوپاران
منٹ 21
اس قسط میں ڈاکٹر انئک، علی کے مہمان ہیں، اور ہمیں تیر اندازی کی خصوصیات سے روشناس کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ تاریخ کے مشہور ترین تیر انداز، اور سب سے دور تک تیر پھینکنے کے ریکارڈ کے حامل "توزکوپاران" اسکندر کے بارے میں بھی بتاتے ہیں۔
لغاری حسن چیلیبی
لغاری حسن چیلیبی
منٹ 27
اس قسط میں پروگرام کے میزبان علی اور ان کے مہمان برات کے ساتھ خلائی راکٹ کی بنیاد رکھنے والے پہلے شخص، تاریخ میں پہلے انسان جو آسمان کی طرف راکٹ میں سفر کرنے میں کامیاب ہوئے، اور ان کی کوششوں کے نتیجے میں ملنے والے انعام کے بارے میں جانتے ہیں۔
آبدوز
آبدوز
منٹ 24
میزبان علی اور ان کے مہمان انس، سمندر کی گہرائیوں میں دلچسپ دنیا، آبدوزوں کی تاریخ کے بارے میں معلومات پیش کرتے ہیں، اور ہم وقت میں سفر کرتے ہوئے تاریخ میں غوطہ زن ہو کر واقعات کی ایک مزاحیہ انداز میں دوبارہ نمائش دیکھتے ہیں۔
قز قلہسی
قز قلہسی
منٹ 27
پروگرام کی اس قسط میں میزبان علی نے مہمان کے طور پر اوزان کو مدعو کیا ہے، جو ہمیں مینارِ باکرہ (مائیڈن ٹاور) اور اس کی افسانوی تاریخ کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔ اور ہم مزاحیہ انداز میں تاریخ کا اعادہ دیکھ رہے ہیں۔
حسن زاتی سونگور
حسن زاتی سونگور
منٹ 27
اس قسط میں ہمارے میزبان علی کے ساتھ بطور مہمان براق شامل ہیں، وہ حسن زاتی سونگور اور ترکیہ کی تاریخی میراث میں جادو کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔ اس قسط میں ہم مزاح اور کامیڈی سے بھرپور تاریخ کا اعادہ دیکھتے ہیں۔
ابن الہیثم
ابن الہیثم
منٹ 35
اس قسط میں میزبان علی کے ساتھ مصطفیٰ بطور مہمان شامل ہوتے ہیں، اور عظیم عالم و محقق ابن الہیثم اور ان کے سنہری دور کے بارے میں دلچسپ معلومات فراہم کرتے ہیں۔
tabii
© 2025 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات