

خفیہ ہرکارہ
سیزن 1
TRT 1
مزاحیہ
جرائم
اپنے لڑکپن میں جس ہائی اسکول سے یئیت کو خوف محسوس ہوتا تھا۔ اُسی اسکول میں اس کو واپس آنا پڑتا ہے، لیکن اس بار وہ خفیہ پولیس کے ایک جاسوس کے طور پر، ایک خفیہ مقصد کے تحت اسکول میں وارد ہوتا ہے۔
- اقساط
- تفصیلات
درد
2 گھنٹہ 27 منٹ
يئيت ایک جوان پولیس افسر ہے جسے اس کی مادر علمی میں پروان چڑھتے ایک جرائم پیشہ گروہ کی جاسوسی کے لیے اسے دوبارہ طالب علم بنا کر اسکول بھیج دیا جاتا ہے۔
مشکلات
2 گھنٹہ 15 منٹ
یئیت اپنی ملازمت کی خاطر مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن اس کا کام ایشیل کی وجہ سے مزید مشکل ہو جاتا ہے۔
غیرمتوقع ساتھی
2 گھنٹہ 16 منٹ
یئیت کو پتہ چلتا ہے کہ ایشیل پولیس چیف کی بیٹی ہے، جو اس کے خیال میں اس کی پوزیشن کو مضبوط کرے گی۔ ایشیل غیرمتوقع طور پر مشن کا حصہ بن جاتی ہے۔
غلط مخبری
2 گھنٹہ 0 منٹ
ایشیل کی غلط اطلاع کی وجہ سے پولیس غلط جگہ پر چھاپہ ماردیتی ہے۔ جبکہ یئیت کے پاس پولیس چیف نجادت کا اعتماد واپس حاصل کرنے کا ایک آخری موقع ہے۔
نیا منصوبہ
2 گھنٹہ 16 منٹ
پولیس چیف نجادت کے پاس تیزی سے چیتن تک پہنچنے اور آپریشن کا رخ بدلنے کا ایک نیا منصوبہ ہے، جب کہ فرات کو یئیت پر شک ہو جاتا ہے۔
راہیں جدا
2 گھنٹہ 17 منٹ
چیف نجدات کے مستعفی ہونے کے بعد، یئیت اور ایشیل کے راستے الگ ہو جاتے پیں، اور الگ ہوتے وقت ہی انہیں ایک دوسرے کے لیے اپنے جذبات کا احساس ہوتا ہے۔
منقسم دل
2 گھنٹہ 11 منٹ
احساس ذمہ داری اور اپنے جذبات کے درمیان منقسم یئیت کو ایک اور مسئلے کا سامنا ہے، جس کا اسے کوئی اندازہ نہیں ہے۔ دریں اثنا فرات میں بھی ایشیل کے لیے رغبت پیدا ہونے لگی ہے، اور وہ اس کا دل جیتنے کے طریقے سوچ رہا ہے۔
اغوا
2 گھنٹہ 25 منٹ
یئیت غیرمتوقع طور پر فرات اور ایشیل کی ملاقات کی جگہ پہنچ جاتا ہے، اس سے پہلے کہ دونوں ایشیل پر لڑائی کرتے، ان سب کو اغوا کرلیا جاتا ہے۔
ہیرو کون؟
2 گھنٹہ 27 منٹ
ایشیل اور یئیت کونسل کے اجلاس میں انگوٹھی بھول جاتے ہیں اور اسے واپس لینے جاتے ہیں۔ جب کہ کنعان اور فرات کریم کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔
بے نقاب
2 گھنٹہ 11 منٹ
یئیت اور کنعان ایک دوسرے کے راز جان جاتے ہیں۔ ایسے میں یئیت اپنا کوئی سراغ چھوڑے بغیر وہاں سے فوراً چلے جانے کا فیصلہ کرتا ہے۔