

ترکیہ کے نادر عجائب گھر
سیزن 5
TRT 2
فن
تاریخی
ترکیہ کی قدیم تاریخ سے، ممتاز نواردات اور منفرد فن پاروں سے مزین نادر عجائب گھروں کی سیر۔
- اقساط
- تفصیلات
اسلامی اور ترک فنون عجائب گھر
منٹ 5
بیسویں صدی سے اسلامی و ترک فن مصوری کے نادر نمونوں کا مجموعہ دیکھنے کے لیے چلتے ہیں اسلامی اور ترک فنون کے لیے مختص عجائب گھر میں۔
انادولوی تہذیب عجائب گھر
منٹ 5
اس قسط میں ہم انقرہ میں موجود انادولوی تہذیب کے عجائب گھر کی سیر کریں گے۔
اسلامی اور ترک فنون عجائب گھر دوم
منٹ 5
اس قسط میں سلطنت عثمانیہ کے کھولے گئے آخری عجائب گھر؛ اسلامی و ترک فنون عجائب گھر کا دورہ کریں گے، جہاں اموی خلافت کے کچھ نواردات کو محفوظ کیا گیا ہے۔
أفسس عجائب گھر اول
منٹ 5
اس قسط میں یونانی تہذیب کے معروف شہر أفسس کی باقیات کو محفوظ کرنے کے لیے بنائے عجائب گھر اور اس کے نواردات کو فلمایا گیا ہے، تبی کے ناظرین آرٹیمس کا مجسمہ بھی دیکھ سکیں گے۔
انقرہ قومی عجائب گھر
منٹ 5
مصطفیٰ کمال اتاترک کے حکم سے قائم کیا گیا جدید ترکیہ کا پہلا عجائب گھر، جہاں انادولو کی اقوام اور ان کے رہن سہن سے متعلق تحقیقی مواد کو خاکوں اور دستاویزی شکل میں شہریوں کے لیے رکھا گیا ہے۔
ازمیر آثار قدیمہ عجائب گھر
منٹ 5
اس قسط میں ہم ازمیر کے عجائب گھر برائے آثار قدیمہ کی سیر کریں گے، جہاں انادولو کے قبل از تاریخ آثار قدیمہ کو رکھا گیا ہے۔
أيدين آثار قدیمہ عجائب گھر
منٹ 4
انادولو کے ساحلی علاقوں کی تہذیب اور رہن سہن کی تاریخ کے بارے میں جانتے ہیں أيدين کے عجائب گھر برائے آثار قدیمہ میں۔۔۔
ٹرائے عجائب گھر
منٹ 5
اس قسط میں حتی تہذیب کے معروف شہر ٹرائے کے آثار قدیمہ کی عکس بندی کی گئی ہے، جنہیں چناق قلعہ کے ٹرائے عجائب گھر میں رکھا گیا ہے۔
تکیرداع قومی آثار قدیمہ عجائب گھر
منٹ 5
خطہ انادولو کی مختلف تہذیبوں کے رہن سہن پر تحقیق سے عیاں ہونے والی معلومات، وہاں سے دریافت ہونے والے نواردات اور آثار قدیمہ پر مبنی خصوصی عجائب گھر، تکیرداع عجائب گھر کی سیر اس قسط میں۔۔۔
أدرنة عجائب گھر برائے اسلامی و ترک آثار قدیمہ
منٹ 5
أدرنة عجائب گھر برائے اسلامی اور ترک آثار قدیمہ میں سلطنت عثمانیہ کے دور کی کچھ نادر اشیاء کو محفوظ کیا گیا ہے، اس قسط میں ان اشیاء کو دیکھیں اور ان کی تاریخ کے بارے میں جانیں گے۔
برصہ آثار قدیمہ عجائب گھر
منٹ 5
برصہ کا عجائب گھر برائے آثار قدیمہ اپنے منفرد نواردات کے باعث شہریوں کو متاثر کرنے سے کبھی نہیں چوکتا۔
حِتِّی آثار قدیمہ عجائب گھر (اول)
منٹ 5
ترکیہ کے شہر اسکیشھر میں قائم آثار قدیمہ کے عجائب گھر میں انادولو کی پرانی تہذیب، حِتِّی کے دریافت ہونے والے آثار کو رکھا گیا ہے، جو حِتِّیوں کے بارے میں سمجھنے اور جاننے میں مدد کرتے ہیں۔
أدرنة عجائب گھر
منٹ 5
أدرنة میں ترکیہ کا قومی و آثار قدیمہ کا عجائب گھر ہے، جس میں محفوظ آثار ترک قوم کی تاریخ اور رہن سہن کے حوالے سے سیر حاصل معلومات فراہم کرتے ہیں۔
اسلامی علوم و فنون کی تاریخ و آثار
منٹ 5
استنبول میں اسلامی علوم و فنون کی تاریخ اور آثار کو سمیٹے ترکیہ کا سب سے بڑا عجائب گھر ہے، جسے معروف پروفیسر ڈاکٹر فواد سیزگن کے جرمنی میں قائم اسلامی علوم و فنون کے عجائب گھر کی طرز پر بنایا گیا تھا۔
قوجہ ایلی قومی عجائب گھر
منٹ 5
ترکوں کے رہن سہن اور تاریخ کو بیان کرنے والے خاکوں اور کچھ تاریخی آثار پر مبنی قوجہ ایلی قومی عجائب گھر اور اس کی سیر۔۔۔
انقرہ انادولوی تہذیب عجائب گھر
منٹ 5
ہم اس قسط میں ترکیہ کے دارلحکومت میں قائم خصوصی عجائب گھر کا دورہ کریں گے جس میں خطہِ انادولو کی تہذیب سے وابستہ نادر اشیاء کو شہریوں کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
باندرمہ عجائب گھر
منٹ 5
جنوبی مرمرہ کے علاقے سے دریافت ہونے والے رومی دور کے مجسموں اور فن پاروں سے مزین باندرمہ عجائب گھر کی سیر۔۔۔