لیلیٰ و مجنوں
سیزن 2
TRT 1
مزاحیہ
خیالی
محبت کی ابدی داستان کے ساتھ مشابہ عنوان والی محبت کی ایک پُرمزاح کہانی۔ ایک لیلیٰ کا ایسا ذہین مجنوں، جو غیرمتوقع حادثات کے علی الرغم محبت کی تلاش سے بھرپورمہم جوئی میں سرگرداں ہے۔
- اقساط
- اداکار
- تفصیلات
بچپن کی منگنی
1 گھنٹہ 10 منٹ
مجنون کے والدین لیلیٰ کا ہاتھ مانگنے کے لیے پرعزم ہیں، اور مجنون کو اس پر اعتراض ہے، لیکن جب وہ لیلیٰ کو دیکھتا ہے تو اس کا ارادہ بدل جاتا ہے۔
شادی
1 گھنٹہ 12 منٹ
مجنون نے لیلیٰ کو ایک ایسی شادی میں جانے سے بچا لیا جس میں وہ نہیں جانا چاہتی تھی، اس امید پر کہ لیلیٰ کو اپنے جذبات کے بارے میں بتانے کا موقع ملے۔
رشوت
1 گھنٹہ 19 منٹ
متین اپنی بیٹی لیلیٰ کے معاملات میں مداخلت کرکے مجنون کو اس تک پہنچنے سے روکنے کی حکمت عملی تیار کرتا ہے، لیکن مجنون کو دھوکہ دینا آسان نہیں ہے۔
تاوان
1 گھنٹہ 25 منٹ
لیلیٰ کا دل جیتنے کے لئے مجنون کی ساری کوششیں رائیگاں جاتی ہیں، کیونکہ اسکندر کی چال سے ہلچل مچ جاتی ہے۔
آواز، کیمرہ، اور ایکشن
1 گھنٹہ 24 منٹ
مجنون اپنی قلیل المدت شہرت سے خود کو بڑی چیز سمجھنے لگتا ہے اور اسے اب ہوش میں واپس لانا بوڑھے دادا پر منحصر ہے۔
گندا کھیل
1 گھنٹہ 15 منٹ
مجنون کو محسوس ہوجاتا ہے کہ اس کے باقی دوست کچھ منصوبہ بنا رہے ہیں، جب کہ یاووز ایک نیا دوست بنالیتا ہے۔
خوابوں کی طاقت
1 گھنٹہ 23 منٹ
مجنون کو سات چابیاں تلاش کرنے کے لیے دوستوں کے خوابوں میں داخل ہونا پڑتا ہے تاکہ لیلیٰ کو نیند سے جگا دے۔
خوفناک تبادلہ
1 گھنٹہ 24 منٹ
مجنون اور آردا کی جگہیں بدل جاتی ہیں، جب کہ اسماعیل پہاڑوں کی طرف نکل جاتا ہے۔
جادوگرنی
1 گھنٹہ 26 منٹ
ایک آوارہ جادوگرنی محلے کا دورہ کرتی ہے، جب کہ لیلیٰ اپنے پاؤں کھڑا ہونے کی کوشش کرتی ہے، اور گھر چھوڑنے کا فیصلہ کرتی ہے۔
دنیا کا اختتام
1 گھنٹہ 23 منٹ
لیلیٰ اور مجنون بالآخر وصل کی وادیوں میں پہنچ جاتے ہیں، اور وہ اس چیز سے بے خبر ہیں کہ یہ شاید دنیا کا اختتام ہو۔
شادی شدہ لیلیٰ
1 گھنٹہ 23 منٹ
دل شکستہ لیلیٰ زندگی کے تاریک پہلو کو دیکھنے میں مصروف ہے، جب کہ مجنون اپنی زندگی کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش کرتا ہے۔
مال غنیمت
1 گھنٹہ 15 منٹ
احمد کی لاش غائب ہو جاتی ہے، جب کہ اسماعیل کو مافیا نے یرغمال بنا کے رکھا ہے، دوسری طرف آردا مجنون کو قتل میں ملوث ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
مستقبل میں سفر
1 گھنٹہ 24 منٹ
مجنون اپنے دادا کا سامان بیچنے کے بعد سال 2023ء میں پہنچ جاتا ہے، اور اپنے زمانے میں واپسی کا واحد راستہ آردا کے باپ سے یہ سامان واپس لینا ہے۔
بے دخلی کا ہنگامہ
1 گھنٹہ 18 منٹ
آردا کا باپ سارے محلے کو خرید لیتا ہے، اور محلے کے مکین مجنون کے گھر میں رہنے پر مجبور ہوتے ہیں، جن میں لیلیٰ اور اس کے والدین بھی شامل ہیں۔
ممکنہ منظر نامہ
1 گھنٹہ 24 منٹ
متین نے آردا کے باپ کا دباؤ تسلیم کیا اور لیلیٰ کی آردا سے شادی سے اتفاق کیا، جب کہ تباہ حال مجنون لیلیٰ کی واپسی کے منظرناموں کا تصور کرتا ہے۔
کلوننگ جنگ
1 گھنٹہ 19 منٹ
مجنون گولی لگنے کے بعد ہسپتال میں داخل کر دیا جاتا ہے، جب کہ آردا کا باپ، مجنون سمیت دیگر لوگوں کی کلوننگ کرنے کے لیے ایک پاگل سائنسدان سے ملنے جاتا ہے۔
نئی لڑکی
1 گھنٹہ 24 منٹ
اسکندر ایک نیا کام شروع کرتا ہے جب کہ اسماعیل اپنے نئے محبوب کو متاثر کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے، مجنون اور لیلیٰ اب بھی الگ ہیں۔
مشکل ایام
1 گھنٹہ 28 منٹ
اسکندر کی قیادت میں، مافیا کا کاروبار بڑھتا ہے، جب کہ لیلیٰ مجنون کی وفاداری پر سوال اٹھاتی ہے، دوسری طرف آردا ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کی کوشش کرتا ہے۔
بنیامن
1 گھنٹہ 29 منٹ
آردا کے باپ نے لیلیٰ اور مجنون کو الگ کرنے کے لیے بنیامن کے ساتھ سازباز کرلیا، جب کہ یاووز زینپ کو آنکھ کی جراحی کے لیے راضی کرنے کی کوشش کرتا ہے، اور لیلیٰ اور مجنون فرار ہونے کا سوچ رہے ہیں۔