

تاریخ کے راز
سیزن 1
TRT Belgesel
تاریخی
دستاویزی فلم میں پروفیسر ڈاکٹر حکمت کِرک تاریخ کے رازوں سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔
- اقساط
- تفصیلات
گوبیکلی تپے
منٹ 39
ترکیہ کے جنوب مشرق، گوبیکلی تپے کے علاقے میں سن 94 میں دنیا کی سب سے قدیم مبینہ عبادت گاہ دریافت ہوئی تھی، دریافت ہونے والے مقام پہ پُراسرار علامتیں اور مجسمے موجود ہیں جن کو تاحال سمجھا نہیں جا سکا۔
آیا صوفیہ
منٹ 52
جامع مسجد آیا صوفیہ، پندرہ سو سال قبل تعمیر کیا گیا ایک تعمیراتی عجوبہ ہے۔ جس کے رازوں سے تاحال پردہ اٹھ رہا ہے۔
زیرِ زمین شہر
منٹ 45
دیرین قوئے (زیر زمین گاؤں)، ترکیہ کے انوکھے زیر زمین قدیم شہر کی کہانی - یہ پراسرار زیرزمین شہر حیران کر دینے والے رازوں سے بھرا پڑا ہے اور دنیا میں سب سے بڑا زیر زمین قدیم شہر مانا جاتا ہے۔
معمار سنان
منٹ 53
معمار سنان، سلطنت عثمانیہ کے عظیم ترین معمار - ان کی تعمیر کی ہوئی عمارتیں شاہکار ہیں، جو پوری سلطنت میں پھیلی ہوئی ہیں۔
پیری رئیس کا اسرار انگیز نقشہ
منٹ 39
عثمانی نقشہ نگار پیری رئیس ایک ایسا عالمی نقشہ تیار کرتے ہیں جو ان کے دور کے لیے ممکن نہ تھا، ان کا نقشہ براعظموں اور ان پر بسنے والے حیوانات کے بارے میں ایسی تفصیل بتاتا جو اس سے پہلے کسی نے بیان نہ کی۔
ٹرائے: حقیقت یا افسانہ
منٹ 46
کیا شمال مغربی ترکیہ میں واقع ٹرائے کا قدیم شہر واقعی وجود رکھتا تھا یا یہ یونانی شاعر ہومر کے ایجاد کردہ افسانے سے زیادہ کچھ نہیں؟
حِتِّی
منٹ 52
انادولو کی قدیم تہذیبوں میں سے ایک حِتِّی تہذیب تھی، جس کی دریافت ہونے والی باقیات اور آثار محققین کے ذہنوں کو تاحال الجھائے ہوئے ہیں۔
چتال ھویوک
منٹ 46
آج سے 9400 سال قبل بسایا گیا، جنوبی انادولو کا قدیم شہر كاتالهويوک، دنیا کی پہلی بستیوں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔
فریجیا کے باقیات
منٹ 46
گوردیون گِرہ اور گدھے کے کانوں والا بادشاہ مداس - قدیم انادولو میں رہنے والے فريجيائی لوگوں کے چھوڑے گئے دو اسرار۔
سلطان احمد میدان
منٹ 48
استنبول کا موجودہ سلطان احمد میدان 1700 سال پہلے بنایا گیا تھا، یہ میدان دراصل گھڑ دوڑ، سرکس تماشے اور سماجی سرگرمیوں کی غرض سے بنایا گیا تھا۔ بیوک ہپودروم کے نام سے جانے والا یہ میدان اپنے اندر بہت سارے اسرار اور تاریخ کو محفوظ کیے ہوئے ہے۔
Süleymaniye Camii
منٹ 54
Mimar Sinan'ın kalfalık dönemini ve Süleymaniye Camii'nin yapımını inceliyoruz.