

لذتوں کا سفر: سئنم چاپراز کے ساتھ
سیزن 2
TRT 2
پکوان
سیرو سیاحت
قدیم کھانوں اور ان کی تراکیب کے ساتھ ساتھ ان کی تاریخ جانتے ہیں سئنم چاپراز سے۔
- اقساط
- تفصیلات
دینیزلی
منٹ 27
سئنم چاپراز کے ساتھ لذتوں کے اس سفر میں ہمارا پہلا پڑاؤ ترکیہ کا شہر دینیزلی ہے، جو مقبول کھانوں کے لیے سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔۔
ماردین
منٹ 28
اس قسط میں سئنم چاپراز کے ساتھ ماردین کے مشہور کھانوں اور ان کے تاریخی پس منظر کے بارے میں جانتے ہیں۔
آیدین
منٹ 29
انجیروں کے شہر آیدین میں سئنم چاپراز کے ساتھ انجیر سے بننے والی مٹھائی کے بارے میں جانتے ہیں۔
شانلی اورفہ
منٹ 29
جنوب مشرقی انادولو میں لذیذ کھانوں کی ایک خاص ثقافت موجود ہے۔ شانلی اورفہ میں سئنم چاپراز کے ساتھ وہاں کے نمایاں اور مقبول کھانوں کے بارے میں اس قسط میں جانتے ہیں۔
غازی عنتپ
منٹ 30
ترکیہ کے معروف سیاحتی شہروں میں سے ایک غازی عنتپ ہے، جو اپنے مخصوص پکوانوں کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتا ہے۔ سئنم چاپراز کے ساتھ ان کھانوں کو جانتے ہیں، جو جنوبی علاقے سے ترکیہ کی شناخت کا حصہ بن چکے ہیں۔
ادنہ
منٹ 28
زرخیز زمین اور وافر فصلوں کی کاشت نے ترکیہ کے شہر ادنہ کو انواع و اقسام کے کھانوں کا اہم مرکز بنا دیا ہے۔ سئنم چاپراز کے ساتھ ادنہ کے مزیدار پکوانوں کے بارے میں جانتے ہیں۔
ختائے
منٹ 31
اپنی رواداری کے لیے مشہور ترکیی کے شہر ختائے کے لذیذ پکوانوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرتے ہیں۔
عشاق
منٹ 30
ترکیہ کا شہر عشاق، فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک ایسی منزل ہے جہاں عثمانی دور کے لذیذ پکوان آج بھی آزمائے جا سکتے ہیں۔
ازمیر
منٹ 31
ترکیہ کے ساحلی شہر ازمیر کے مشہور کھانے اس شہر کو ترکیہ کے دوسرے مغربی علاقوں سے ممتاز کرتے ہیں۔ اس شہر کے کھانوں میں سمندری غذا کی موجودگی ایک خاص اہمیت کی حامل ہے۔
معنیسا
منٹ 29
اس قسط میں ترکیہ کے شہر معنیسا کے لذیذ پکوانوں مثلاً معنیسا کباب اور وہاں کے مشہور حلوے کے بارے میں جانتے ہیں۔
برغمہ
منٹ 29
ترکیہ کا شہر برغمہ ایک ایسا قدیم شہر ہے، جو آج بھی اپنے مخصوص کھانوں کے مقبول ورثے کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
صامسون
منٹ 27
بحیرہ اسود کے ساحل پر آباد ترکیہ کا شہر صامسون خاص طرز کے کھانوں کے لیے مشہور ہے۔ آئیے اس شہر کے لذیذ پکوانوں کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کرتے ہیں۔